بھائی اتنا لڑنا مشکل نہیں جتنا لڑانا مشکل ہے کیوں؟ اگر کوئی کمانڈر بغیر سوچ کے لڑنے کا حکم دے دے تو اس میں ہزاروں کا خون ضائع جا سکتا ہے کہ نہیں؟ جو خود لڑے گا تو صرف اپنی جان گئی نا؟ لیکن جو غلط لڑائے گا اس پر سب کا بوجھ آیا تو جلدی لڑنے کا حکم کوئی دے سکتا ہے؟ نہیں اب سیدنا حسینؓ اس وقت نکلے، جب عبوری دور تھا لیکن جب یزید کی حکومت سارے صوبوں میں اسٹیبلش ہو گئی سوائے مکہ مکرمہ کے اس وقت انکار کی گنجائش نہ رہی تو سیدنا عبد اللہ بن عمرؓ جو تھے انہوں نے کہا کہ اگر اس وقت ہم یزید کے کسی عمل کی وجہ سے اٹھیں تو سوائے خون ریزی کے اور کچھ نہیں ہو گا تو سیدنا عبد اللہ بن عمرؓ نے اس وقت بیعت کر لی اور کہا کہ میں نے جو یہ بیعت کی ہے یہ خون ریزی سے بچانے کے لیے کی تو قوم کو خون ریزی سے بچانے کے لیے کمانڈر کو ایسے اقدامات کرنے پڑتے ہیں لیکن سیدنا عبد اللہ بن عمرؓ کے الفاظ ہیں بایعنا ھذا الرجل۔(صحیح بخاری: کتاب الفتن، حدیث 7111)
ہم نے اس شخص کی بیعت اپنی اصل بیعت کو جو اللہ و رسول سے کی اسے قائم رکھتے ہوئے کی ہے یعنی اس کی کوئی بات جو اللہ اور اس کے رسول کے خلاف ہو ہم اسے نہیں مانیں گے۔