تو اگر آپ واقعات کو پڑھیں تو واقعات یاد رہتے ہیں لیکن نظریات کبھی بھول بھی جاتے ہیں کیونکہ نظریات عقلی چیزیں ہیں اور عقل کے لیے سمجھ چاہیے تو میں کہتا ہوں ساتھیو! آپ ذرا واقعات کو سمجھنے کی کوشش کریں۔
سیدنا حسین بن علیؓ کے تین سفرِ جہاد ہیں دو کب ہوئے؟ سیدنا عثمانؓ کے دور میں اور ایک ہوا سیدنا امیرِ معاویہؓ کے دور میں تو سیدنا حسینؓ جب مدینہ سے جا رہے تھے تو اس وقت جن پانچ عبد اللہ نامی حضرات نے سیدنا حسینؓ کو روکا تھا ان کے نام بھی ہم نے اس میں دیے ہوئے ہیں کہ وہ کون کون تھے۔
تو مشورہ دینے والے کون ہوتے ہیں؟ جو اپنے ہوں ہمدرد ہوں تو معلوم ہوا کہ یہ پانچوں سیدنا حسینؓ کے ساتھ تھے تب ہی تو مشورہ دے رہے تھے ان پانچوں کے نام یہ ہیں سیدنا عبد اللہ بن عباسؓ سیدنا عبد اللہ بن عمرؓ سیدنا عبد اللہ بن جعفرؓ
سیدنا عبد اللہ بن زبیرؓ سیدنا عبد اللہ بن مطیعؓ تو یہ سارے ان کے ساتھ ہیں۔
تو اب میں ایک بات کہہ کر اپنی بات ختم کروں گا۔