حضرت حسین رضی اللہ عنہ کے تین سفر - ردِ رافضیت | دفاع اسلام

حضرت حسین رضی اللہ عنہ کے تین سفر

  علامہ ڈاکٹر خالد محمود رحمہ اللہ

اب ہم سیدنا حسینؓ کے تین اسفار کا مختصر ذکر کرتے ہیں جو ہم نے ایک چارٹ کی شکل میں پیش کیے ہیں سیدنا حسینؓ کے ان تین سفروں میں دو سفر سیدنا عثمانؓ کے دور کے ہیں مگر ایک سفر وہ ہے جو خلافتِ راشدہ کا نہیں بلکہ سیدنا امیرِ معاویہؓ کے دور کا ہے سیدنا امیرِ معاویہؓ جب حکمران تھے اور سیدنا حسنؓ و سیدنا حسینؓ دونوں ان کو مان چکے تھے اور سیدنا حسنؓ شہید ہو چکے تھے تو اب سیدنا حسینؓ اکیلے تھے اس وقت 49ھ میں سیدنا حسینؓ سیدنا امیرِ معاویہؓ کے دور میں اسلامی فوج میں نکلے اس چارٹ میں تین لائنیں ہیں اور ان میں تین سفر ہیں یہ سفر سیدنا حسینؓ کے ہیں آپ نے دو سفر سیدنا عثمانؓ کے دور میں کیے اور ایک سفر سیدنا امیرِ معاویہؓ کے دور میں تو اگر سیدنا حسینؓ سیدنا عثمانؓ کے دور میں جہاد کے لیے نکلتے ہیں تو انہوں نے سیدنا عثمانؓ کی خلافت قبول کی یا نہیں؟ قبول کی بھائی سیدنا عثمانؓ کو امیر المؤمنین مانا یا نہیں؟ اور پھر ایک دفعہ دونوں بھائی اکٹھے سیدنا عثمانؓ کے دور میں نکلے لیکن سیدنا امیرِ معاویہؓ کے دور میں صرف سیدنا حسینؓ نکلے کیونکہ سیدنا حسنؓ اس وقت شہید ہو چکے تھے۔