بہر حال بات یہی ہے کہ سیدنا حسینؓ کا ایک اونچا مقام تھا آپ بڑے باپ کے بیٹے تھے بڑی ماں کے بیٹے تھے جو تمام جنت کی عورتوں کی سردار ہیں سیدنا حسینؓ کی عزت کا تقاضا تھا کہ یزید خود ان کے پاس حاضری دیتا نہ کہ ابنِ زیاد کو بھیجتا کیا اس نے سیدنا حسینؓ کا یہی مقام سمجھا تھا؟ سو یہ اس کی بنیادی غلطی تھی۔
میں یہ کہتا ہوں کہ سیدنا حسینؓ کے ساتھ ظلم ہوا اور یزید کا یہ سب سے بڑا قصور ہے کہ وہ خود کیوں نہیں ان کے پاس آیا کیونکہ ہر Situation کے کچھ اپنے تقاضے ہوتے ہیں تو میں نے تفصیل سے اس کا بیان کر دیا ہے۔