جو لڑنے کے لیے نکلے کیا وہ شرطیں پیش کرتا ہے؟ - ردِ رافضیت…

جو لڑنے کے لیے نکلے کیا وہ شرطیں پیش کرتا ہے؟

  علامہ ڈاکٹر خالد محمود رحمہ اللہ

سیدنا حسینؓ نے کربلا میں شرطیں پیش کیں کہ تم اگر میرے سفر پر راضی نہیں کہ میں عراق میں آؤں تو تم مجھے واپس مدینہ جانے دو میں وہی رہ لوں گا اگر یہ شرط منظور نہیں تو مجھے اسلامی سلطنت کے باڈر (Border) پر کسی جگہ رہنے دو تاکہ وہاں کوئی جہاد کی نوبت آئے تو میں وہاں اپنا وقت پیش کروں یہ بھی نہیں تو یزید کے پاس مجھے لے چلو میں براہِ راست اس سے بات کرتا ہوں
تو سیدنا حسینؓ نے یہ تین شرطیں پیش کیں تو ذرا سوچیں جو لڑنے کے لیے نکلے کیا وہ شرطیں پیش کرتا ہے؟ نہیں لیکن ان یزیدیوں کا ایک ہی مطالبہ تھا کہ یہ نہیں بلکہ آپ ہمارے ہاتھ پر یزید کی بیعت کریں تو یزید کے ساتھ بات کرنا آسان تھی وہ یزید کے پاس جا کر شرطیں لگاتے کہ اپنی زندگی اس طرح کرو اس طرح شریعت قائم کرو تو اگر یزید مان لیتا تو کیا معلوم صلح ہو جاتی؟ کیا خیال ہے؟
تو سیدنا حسینؓ کا یہاں اختلاف کیا تھا؟ میدانِ کربلا میں یزید کی بیعت سے انکار یا یزیدیوں کی بیعت سے انکار؟ (یزیدیوں کی بیعت سے انکار) یزیدی کون ہیں؟ جو اس کے کارندے تھے جیسے شمر، عبید اللہ بن زیاد وغیرہ سو یہ کارندے یزید تھے یا یزیدی؟ (یزیدی) یزیدیوں کے ہاتھ پر بیعت ہو تو یہ کیا مقام سیدنا حسینؓ تھا؟ (نہیں) اتنا بڑا آدمی جو نبی کریمﷺ کا نواسہ ہو علیؓ کا بیٹا ہو فاطمہؓ کی گود کا پلا ہو حسنؓ کا بھائی ہو تو سیدنا حسینؓ بڑے آدمی ہیں وہ یزید کے ساتھ خود بات کریں جیسے سیدنا حسنؓ نے سیدنا امیرِ معاویہؓ سے خود بات کی تھی تو یزید سے بات کرنے کا حق بھی کس کو تھا؟ سیدنا حسینؓ کو لیکن ان لوگوں نے جو یزید کے کارندے تھے انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاتھ پر بیعت کرو انہوں نے سیدنا حسینؓ کو یزید کی طرف جانے ہی نہ دیا۔
دیتی رہے گی درس شہادت حسینؓ کی
آزادیِ حیات کا یہ سرمدی اصول
چڑھ جائے کٹ کے سر تیرِ نیزے کی نوک پر
لیکن یزیدیوں کی تو اطاعت نہ کر قبول۔