اس وقت آپ ذرا یہ بات بھی ذہن میں رکھیں کہ سیدنا حسینؓ لڑنے کے لیے نکلے ہی نہیں چونکہ پاکستان میں اکثر مجالس محرم میں یہ بات سنی گئی لوگوں نے آ کر ہمیں بتایا کہ جی وہ کہتے ہیں دیکھو! یزید کے مقابلے میں آخر علیؓ کا بیٹا ہی نکلا ابو بکرؓ کا بیٹا نہیں نکلا عمرؓ کا کوئی بیٹا نہیں نکلا عثمانؓ کا کوئی بیٹا نہیں نکلا تو علیؓ کا بیٹا ہی نکلا تو لوگ حیران ہو کر پوچھتے ہیں اور کہتے ہیں کہ جی بات تو ٹھیک ہے کہ نکلے تو یہی۔
میں کہتا ہوں اللہ کے بندوں وہ بھی نہیں نکلے۔ سیدنا حسینؓ بھی نہیں نکلے بلکہ وہ نقل مکانی کے لیے آئے تھے کہ مدینہ میں اب ہم نہیں رہیں گے کیوں؟ کیونکہ سیدنا امیرِ معاویہؓ چلے گئے انہی کے ساتھ اتحاد کر کے ہم آئے تھے اب جب وہ فوت ہو گئے ہیں تو ہم بھی ادہر آ جاتے ہیں سو سیدنا حسینؓ نقل مکانی کے طور پر آ رہے تھے فیصلہ انہوں نے یہاں کرنا تھا مشورہ انہوں نے یہاں کرنا تھا کہ اب ہم کیا کریں۔