سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرعِ متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ ہندوستان کے صوبہ مدہیہ پیش کے سنی حضرات شیعوں کے کفن دفن میں شریک ہوتے ہیں، نیز ان کے ساتھ نکاح بھی کرتے ہیں کیا یہ دفن میں شرکت و نکاح دونوں چیزیں درست ہیں یا نہیں؟
جواب: کفریہ عقائد والے شیعوں کے ساتھ مناکحت اور ان کے کفن دفن میں شرکت جائز نہیں اس لیے سنی حضرات کو ان لوگوں سے راہ و رسم قائم کرنے سے پہلے اُن کے عقائد کی تحقیق ضرور کر لینی چاہیے کیونکہ ہندوستان میں پائے جانے والے اکثر شیعہ فرقہ امامیہ اثناء عشریہ سے تعلق رکھتے ہیں جن کو علمائے اہلِ سنت نے اُن کے کفریہ عقائد کی وجہ سے کافر قرار دیا ہے۔
وهؤلاء القوم خارجون عن ملة الإسلام أحكامهم أحكام المرتدين
(الفتاویٰ الہندیہ: جلد 2 صفحہ 264)
ولا يصح أن ينكح مرتد ومرتدة أحدًا من الناس مطلقًا
(الدر المختار مع الشامی: جلد 3 صفحہ 200
کتاب النوازل: جلد 8 صفحہ 328)