ہماری اس صدی میں کشمیر کے سلسلے میں پاکستان اور انڈیا کی لڑائی ہو رہی تھی اور سیالکوٹ کے محاذ پر جو فوجی لڑے وہ میرے خیال میں شاید نماز کے بھی پورے پابند نہ ہوں لیکن جب معرکہ آیا تو انہوں نے سیالکوٹ کی سرحد پر اپنے بریگیڈیئر سے کہا کہ یہ انڈیا کے ٹینک آ رہے ہیں تو ہم آ گے اپنے ٹینکوں کو نہیں لے جاتے بلکہ فوج کا ایک حصہ اپنی جانیں پیش کرتا ہے کہ ٹینکوں کے نیچے ہم کچلے جائیں لیکن ان کا ٹینک ہم روک دیں گے فوج کی تاریخ نے یہ شہادت یاد رکھی ہے مجھے یاد ہے میں نے اس وقت کسی اخبار میں پڑھا تھا کہ:
سیالکوٹ کے شہداء تمہارے خون کی قسم
جلائی تم نے دوامِ حیات کی قندیل
تمہارے جذبہ ایمانی نے کر دیا ثابت
کہ اس دیار میں باقی ابھی ہیں اسماعیل
تمہارے عزم نے پندارِ کفر توڑ دیا
بنا کے سامنے ٹینکوں کے چھاتیوں کی فصیل
تمہارے جذبہ ایمانی نے کر دیا ثابت، کہ اس دیار میں باقی ابھی ہیں اسماعیل اسماعیل کا نام لینے والے قربانیوں کی یاد لے کر آتے ہیں سیالکوٹ کے شہداء جلائی تم نے حیاتِ دوام کی قندیل تمہارے جذبہ ایمانی نے کر دیا ثابت کہ اس دیار میں باقی ابھی ہیں اسماعیل تمہارے عزم نے کفر توڑ دیا بنا کے سامنے ٹینکوں کے چھاتیوں کی فصیل اگر چودہویں صدی میں یہ جذبہ موجود ہے (تو سیدنا حسینؓ کی آواز پر کیا سارا حجاز نہ اٹھ کھڑا ہوتا؟) میدانِ جنگ میں بچوں کو ساتھ نہیں لے جایا جاتا۔
مسلمانوں میں اور حضورِ اکرمﷺ میں پندرہ سو سال کا فاصلہ ہو چکا حسینی قافلے کے ساتھ کیا وہاں کوئی نہ اٹھتا؟ ان لوگوں کو سمجھ ہی نہیں کہ جو کہتے ہیں کہ سیدنا حسینؓ وہاں لڑنے کے لیے گئے اگر لڑتے تو واقعہ جو آ گے جا کر کربلا میں ہوا وہیں ہو جاتا۔
اب سنیئے حضورِ اکرمﷺ کی سنت چلی آ رہی ہے راشدین کی یہ سنت چلی آ رہی ہے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی یہ سنت چلی آ رہی ہے کہ جنگ میں نکلو تو خود عورتوں اور بچوں کو ساتھ نہ لے کر نکلو اب بھی جو فوجی لڑتے ہیں ان کے بچے اور بیویاں پیچھے گاؤں میں ہوتے ہیں جنگ میں نکلو تو خود عورتوں اور بچوں کو ساتھ لے کر نہ نکلو فوج کے ساتھ کیا کبھی حکومت عورتوں اور بچوں کو جانے دیتی ہے؟ نہیں۔
جب میدان میں جاؤ تو بچوں اور بیویوں کو ساتھ نہیں لے جانا سیدنا حسینؓ جب جا رہے تھے تو ان کی بہن سیدہ زینب رضی اللہ عنہا ان کے ساتھ تھیں یا نہیں؟ ان کی بیوی ساتھ تھیں یا نہیں؟ چھوٹا بچہ علی اصغر ساتھ تھے یا نہیں؟ حسینی قافلہ جب جا رہا تھا تو ان کے ساتھ باہر سے کوئی بھاری اکثریت ساتھ تھی؟ جب نہیں تھے تو معلوم ہوا کہ وہ لڑنے کے لیے جا ہی نہیں رہے تھے۔