میں سیرتِ نبوت پیش کرتے ہوئے کہتا ہوں، حضرت عیسیٰ علیہ السلام جب نکلے تھے تو کس شان سے نکلے، حضرت عیسیٰ علیہ السلام جب نکلے تو فرمایا: مَنۡ اَنۡصَارِىۡۤ اِلَى اللّٰهِ الخ۔ (سورۃ الصف: آیت 14)
ترجمہ: میں اللہ کی راہ میں نکل رہا ہوں آؤ میری مدد کرو: مَنۡ اَنۡصَارِىۡۤ اِلَى اللّٰهِ الخ۔ (سورۃ الصف: آیت 14) کون ہیں جو میری اللہ کی راہ میں مدد کریں گے یہ آواز کس نے دی؟ (حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے)
قَالَ الۡحَـوَارِيُّوۡنَ نَحۡنُ اَنۡصَارُ اللّٰهِ اٰمَنَّا بِاللّٰهِ وَاشۡهَدۡ بِاَنَّا مُسۡلِمُوۡنَ ۞(سورۃ آل عمران: آیت 52)
ترجمہ: حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے حواریوں نے کہا ہم آپ کے ساتھ ہیں تو حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے آواز دی تو وہ ساتھ نکلے کہ نہیں؟ اور آواز دینا کس کے ذمہ؟ جو آگے قیادت کرے۔
حضور اکرم ﷺ کو حکم ہوا کہ مومنین کو جنگ کے لیے تیار کریں
حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے بعد حضورِ اکرمﷺ جب آئے تو اللہ نے فرمایا اے میرے پیغمبر: حَرِّضِ الۡمُؤۡمِنِيۡنَ عَلَى الۡقِتَالِ الخ۔(سورۃ الانفال: آیت 65)
ترجمہ: آپ نے جب کافروں سے لڑنا ہے، تو مومنوں کو ساتھ لے کر حَرِّضِ الۡمُؤۡمِنِيۡنَ عَلَى الۡقِتَالِ الخ۔
(سورۃ الانفال: آیت 65)
مومنین کو آواز دلائیں ترغیب دلائیں کہ آؤ لڑنے کے لیے۔
تو اللہ جل شانہ حضرت عیسیٰ بن مریم علیہ السلام سے کہلوائیں کہ آئیں میری مدد کریں حضورِ اکرمﷺ سے کہلوایا کہ آپ لوگوں کو آواز دیں حَرِّضِ الۡمُؤۡمِنِيۡنَ عَلَى الۡقِتَالِ الخ۔(سورۃ الانفال: آیت 65)
تو سنت یہی ہے اللہ تعالیٰ کا حکم یہی ہے کہ جب لڑنے کے لیے نکلو تو ساتھیوں کو آواز دو اگر سیدہ فاطمہؓ کا بیٹا اعلان جہاد کرتا تو کیا اس کے لیے کھلی آواز نہ دیتا؟
حضرت مولانا اسماعیل شہید جب وسط ہند سے نکلے اور صوبہ سرحد کے قریب مانسہرہ میں سکھوں سے لڑنے کے لیے پہنچے تو راستے میں آواز دیتے جاتے اور پھر لوگوں کے قافلے کے قافلے ساتھ ملتے جاتے تو بالاکوٹ کے مقام پر جو لوگ گئے تو وہ فوجیں پہلے پروردہ نہیں تھیں بلکہ یہ راستے میں آواز دیتے گئے کہ ہم آرہے ہیں آرہے ہیں۔
اب ذرا غور کریں کہ اگر اسماعیل کی آواز پر لوگوں کے قافلے رستوں میں چلتے گئے اور ساتھ ملتے گئے تو اگر سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کا بیٹا آپ کا لعل راستے میں آواز دیتا تو کیا دیہات کی آبادیاں گرد و پیش کی آبادیاں ان کے ساتھ نہ اٹھتیں ان کے ساتھ نہ آ ملتیں؟ اور جب وہ عراق پہنچتے گو اتنی فوجیں نہ ہوتیں جتنی حکومت کے پاس ہوتیں لیکن ہزاروں انسان ہوتے کہ نہ؟
آج کے دور کو حضورِ اکرمﷺ کے بعد کتنے سال ہو گئے؟ چودہ صدیاں گزر چکیں تو میں کہتا ہوں آج بھی خدا کا نام لے کر کوئی شخص اعلان کرے کہ ہم نکلتے ہیں تو اس گئے گزرے دور میں جس میں کہ بدامنی کی انتہا ہے آج بھی اگر کوئی اعلان کرے تو ہزاروں لوگ اٹھ کھڑے ہوتے ہیں دعوت کے کام پر جب لوگ اکٹھے ہوں تو کتنے بڑے بڑے اجتماعات ہوتے ہیں انسان دیکھ کر حیران رہ جاتا ہے تو آج بھی اگر خدا کے نام میں اتنی تاثیر ہے تو اگر فاطمہؓ کا بیٹا اس وقت آواز دیتا تو اس کے ساتھ کتنا ہجوم ہوتا اور ان کے مقابلے میں یزید کی حقیقت ہی کیا تھی اس کی حقیقت سوائے اس کے کہ بڑے باپ کا بیٹا تھا کچھ بھی نہ تھی اگر سیدنا حسینؓ آواز دیتے تو آپ کا دل کیا کہتا ہے؟