تاہم میں جو سوال آپ سے کر رہا ہوں، وہ یہ کہ آپ یہ بتائیں کہ جب سیدنا حسینؓ مدینہ سے نکلے تو وہ اگر حکومت قائم کرنے کے لیے نکلے ہوتے یا اپنی خلافت قائم کرنے کے لیے نکلے ہوتے کہ میں عراق جا کر اپنی حکومت قائم کروں گا تو پھر حکومت انہیں نکلنے دیتی؟
نمبر 2: جب کوئی لڑنے کے لیے آئے تو اس کے لیے فطری تقاضا کیا ہے؟ یہ فطرت ہے کہ جب کوئی لڑنے کے لیے نکلے تو پھر وہ آواز دیتا ہے کہ بھائی آؤ میرے ساتھ، ساتھیوں کو نکالتا ہے کہ نہیں؟ (ساتھیوں کو نکالتے ہیں) ایک گشت ہی کرنا ہو تو دوستوں کو ساتھ دینا پڑتا ہے اور ساتھیوں کی تلاش ہوتی ہے۔