حضرت حسین رضی اللہ عنہ لڑنے کے ارادے سے نہیں نکلے - ردِ…

حضرت حسین رضی اللہ عنہ لڑنے کے ارادے سے نہیں نکلے

  علامہ ڈاکٹر خالد محمود رحمہ اللہ

تاریخ کا طالب علم یہ پڑھتے پڑھتے حیران ہو جاتا ہے تو اب اگر آپ اس پیچیدگی سے نکلنا چاہتے ہیں تو صاف اس بات کو مانیں کہ سیدنا حسینؓ لڑنے کے ارادے سے نکلے ہی نہیں۔
دوسری یہ بات ہے کہ سیدنا حسینؓ کے دل کی آواز نہیں اور نہ یہ دل کی صدا ہے کہ میں اب اپنی خلافت قائم کروں جب ان کو پتہ تھا کہ میرے والد سیدنا علیؓ اتنا عرصہ کھڑے رہے سیدنا امیرِ معاویہؓ سے لڑتے رہے جنگِ صفین تک نوبت بھی پہنچی لیکن پھر بھی سیدنا امیرِ معاویہؓ کو اپنے پاؤں سے بدل نہ سکے پھر سیدنا امیرِ معاویہؓ بیس سال حکومت کے اپنے سفر آخرت پر گئے اور پھر میرے بڑے بھائی نے بھی ان کی قیادت قبول کیے رکھی۔