اب میں آپ سے ایک سوال کرتا ہوں لیکن سمجھ داری سے اس کا جواب دینا ہے سیدنا حسینؓ پر اللہ کی کروڑوں رحمتیں ہوں آپؓ جب مدینہ سے نکلے تو اگر آپؓ حکومت سے لڑنے کے لیے نکلتے تو مدینہ میں جو گورنر تھا جو پہلے سیدنا امیرِ معاویہؓ کے ماتحت تھا اب وہ یزید کے ماتحت ہے تو کیا یہ آپ کو وہاں سے نکلنے دیتا؟ اس گورنر نے آپؓ سمیت تمام بڑے بڑے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی اولاد کو بلایا تھا جن میں سیدنا ابوبکرؓ سیدنا عمرؓ سیدنا عثمانؓ اور سیدنا علیؓ جیسے بڑے بڑے لوگوں کی اولادیں شامل تھیں اس گورنر نے سب کو بلا کر کہا کہ امیر المؤمنین سیدنا امیرِ معاویہؓ کا انتقال ہو چکا ہے اور انہیں ان کی شوریٰ نے مشورہ دیا تھا کہ جو بحری جنگیں لڑنے کا جو ماہر ہو گا اس کو آگے کرنا ہے تو یزید کا انتخاب ہوا تھا لہٰذا اب آپ سب اس کی بیعت کریں۔
گورنر نے جب یہ تجویز دی تو سیدنا حسینؓ نے کہا کہ میں کچھ سوچنے کا موقع دوں تو رات کو ہی یا اگلی رات آپ نے سفر کا ارادہ کیا جس کی بحث میں میں اس وقت نہیں جاتا تاہم کچھ خطوط بھی آپ کو پہلے سے مل چکے تھے۔
اب خیال کریں اس سوال کا جواب دینا ہے بھائی کیا حکومت سو رہی تھی؟ کہ آپ چلنے لگے ہیں اور انہیں پتہ ہی نہیں؟ گورنر نے جب بڑے لوگوں کو بیعت لینے کے لیے بلایا تھا تو ان بڑے لوگوں میں سیدنا حسینؓ بھی شامل تھے اور آپ آئے بھی تھے تو اگر سیدنا حسینؓ وہاں سے لڑنے کے ارادے سے نکلے ہوں تو کیا حکومت نکلنے دیتی؟ کیا خیال ہے؟ نہیں نکلنے دیتی کیونکہ سرحدوں کو مضبوط رکھنے کے لیے فوجیں بھی تھیں تو اکیلے سیدنا حسینؓ کیا کر سکتے تھے؟ لیکن یہ حسینی قافلہ جب وہاں سے چلا ہے تو ایک دن میں تو عراق نہیں پہنچا اس میں راتیں بھی آئی ہوں گی دن بھی آئے ہوں گے تو راستے میں کسی مقام پر حکومت کے کسی کارندے نے پولیس کے کسی دستے نے آ کر ان پر ہاتھ نہ ڈالا اور اگر کوئی کچھ کرتا تو جو کچھ کربلا میں ہوا وہ یہیں نہ واقع ہو جاتا؟ مدینہ میں نہ سہی لیکن مدینہ کی سرحدوں پر تو واقع ہو جاتا نکلتے ہی آپ اندازہ کریں کہ حکومت کیا اس پر خاموشی رکھ سکتی تھی؟ جو حکومت نے وہاں کیا وہ یہاں نہیں ہو سکتا تھا؟ آپ کی عقل اور سمجھ کیا کہتی ہے؟
بتا اے عقل انسانی کوئی حل اس معمہ کا
یہ ایسا ہی مشکل ایک سوال ہے کہ عقل انسانی اس کا کوئی جواب تجویز نہیں کرتی ع۔
بتا اے عقل انسانی کوئی حل اس معمہ کا
خبر کچھ اور کہتی ہے نظر کچھ اور کہتی ہے۔