ہم اہل سنت و الجماعت حسینی ہیں - ردِ رافضیت | دفاع اسلام

ہم اہل سنت و الجماعت حسینی ہیں

  علامہ ڈاکٹر خالد محمود رحمہ اللہ

تو میں نے کل پچھلی مجلس میں بتا دیا تھا کہ ہم اہل سنت سیدنا عبداللہ بن عمرؓ جیسے بڑے لوگوں کی طرح اپنے دلی جذبات اور عقیدت کے ساتھ سیدنا حسینؓ کے ساتھ ہیں۔

میں اس کی مثال دیتا ہوں کہ سیدنا حسینؓ نے جب ارادہ کیا کہ اب میں یہاں سے عراق جاؤں کیونکہ یزید حکمران بنا ہے اور میں اب یہاں نہیں رہنا چاہتا تو سیدنا حسینؓ نے جب یہ ارادہ کیا کہ میں عراق واپس چلا جاؤں تو ان کو یہ مشورہ دینے کے لیے کہ آپ وہاں نہ جائیں، پانچ عبد اللہؓ سامنے آئے تو ایک ہی عبد اللہ یعنی اللہ کا بندہ کافی ہوتا ہے تو یہاں پانچ عبد اللہ آئے کون کون سے؟ مثلاً:
عبد اللہ بن عمرؓ
عبد اللہ بن جعفرؓ
عبد اللہ بن زبیرؓ
عبد اللہ بن عباسؓ
 عبد اللہ بن مطیعؓ
تو پانچ سیدنا عبد اللہ حسینؓ کے پاس آئے اور کہا کہ آپؓ عراق نہ جائیں کیونکہ وہاں کے لوگوں نے آپؓ کے والد محترم اور بھائی کو بہت تنگ کیا اور ان کی بڑی نافرمانی کی اور اب وہ آپؓ کے دوست بن کر آپ کو دعوت دے رہے ہیں کہ آپ یہاں آجائیں اور اپنی رہائش یہیں رکھیں تو آپ (حسینؓ) وہاں نہ جائیں۔