اب سیدنا امیرِ معاویہؓ کا نقطہ نظریہ تھا کہ حکومت پر آگے وہی آئے جو قوم کو آگے لگا سکے ان کا خیال تھا جو بحری جنگوں کے ساتھ بحری جنگیں بھی لڑ سکے اور قوم کو لڑا سکے تو اس وقت یزید سے کوئی ایسا عمل سرزد نہ ہوا تھا کہ جس کی بنا پر وہ امامت کے لائق نہ ہوتا اب جو بھی اس کا کردار ظاہر ہوا وہ سیدنا امیرِ معاویہؓ کی وفات کے بعد ظاہر ہوا لیکن کئی روایاتِ وضعی لکھی گئی ہیں کہ وہ ایسا تھا یا ایسا تھا کیوں؟ اس لیے کہ اس کے اوپر جو الزام لگتا تھا وہ یہی تھا کہ کربلا کا واقعہ ہوا تو بھائی کربلا کے واقعہ کی وجہ سے تم اس کو ظالم کہو لیکن یہ جو حکایتیں اور یہ جو کہانیاں بنائی ہوئی ہیں ان میں کیا جان ہے۔