سوال: کیا فرماتے ہیں علماءِ دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ اہلِ سنت والجماعت کی لڑکی کا عقدِ نکاح کسی شیعہ جو تینوں خلفاء ( سیدنا صدیقِ اکبرؓ سیدنا فاروقِ اعظمؓ سیدنا عثمان غنیؓ) کی خلافت کا منکر ہے اس سے جائز ہے یا نہیں؟
اسی طرح ان کی لڑکی سے اہلِ سنت و الجماعت لڑکے کا عقدِ نکاح ہو سکتا ہے یا نہیں؟ نیز اس کے عذاب و ثواب سے بھی آگاہ فرمائیں۔
جواب: ہندوستان میں جو شیعہ رہتے ہیں وہ سب غالی شیعہ ہیں اور شیعہ غالی کے ساتھ سنی لڑکی کا عقد نکاح صحیح نہیں ہوتا اسی طرح ان کی لڑکی کے ساتھ سنی لڑکے کا عقدِ نکاح توبہ کے بغیر جائز نہیں ہے۔
اس کے عذاب و ثواب کے بارے میں تمام علماءِ اُمت نے ان کو کافر کہا ہے اگر نکاح جان بوجھ کر کیا جائے گا تو سخت عذاب کا مستحق ہوگا ہمیشہ حرام کاری ہوگی۔
وفی بدائع الصنائع ومنها اسلام الرجل اذا كانت المرأة مسلمة فلا يجوز انكاحالمؤمنة للكافر لقوله تعالىٰ وَلَا تَنۡكِحُوا الۡمُشۡرِكٰتِ حَتّٰى يُؤۡمِنَّ۔
(فتاویٰ قاسمیہ: جلد 13صفحہ 254)