حضرت حسن رضی اللہ عنہ کی شہادت - ردِ رافضیت | دفاع اسلام

حضرت حسن رضی اللہ عنہ کی شہادت

  علامہ ڈاکٹر خالد محمود رحمہ اللہ

اب جب مسلمان پھر سے ایک ہو گئے تو یہ بات منافقین کے لیے برداشت کرنی بڑی مشکل تھی تاہم سیدنا حسنؓ شہید ہو گئے کسی مفسد نے ان کو زہر دے دیا تو مفسدین نے یہ بات پھیلائی کہ ان کو زہر سیدنا امیرِ معاویہؓ نے دلوایا ہے۔
بھائی ذرا غور کرو کہ سیاسی لوگوں کی طلب کیا ہوتی ہے؟ کہ سیاست ہمارے ہاتھ میں آئے اور جب سیدنا حسنؓ نے خود حکومت ان کو خود دے دی تو کوئی زہر دلوانے کی ضرورت رہ جاتی ہے؟ (سامعين: نہیں) زہر دلوانا ہوتا تو اس وقت دلواتے جب وہ عراق میں تھے اور اب جب وہ مدینہ میں آ گئے اور حکومت کے مذاکرات انہوں نے قبول کر لیے اور مسلمانوں کا جھنڈا ایک ہو گیا عالم اسلام ایک ہو گیا ان میں اتحاد ہو گیا تو کیا اب زہر دینا تھا؟ بھائی جس کے بارے میں تم بھی کہتے ہو اور سارے لوگ کہتے ہیں کہ سیاست میں سیدنا امیرِ معاویہؓ کی سوچ بہت اونچی تھی تو انہیں اتنا پتہ نہ چلا کہ میں کیا کر رہا ہوں؟ 
(اس موضوع پر مجلس 5 میں سرخی سیدنا حسنؓ کی شہادت اور سیدنا امیرِ معاویہؓ سے سیدنا حسینؓ کے تعلقات کے ذیل میں دیے گئے حاشیہ کی مراجعت فرمائیں)
سیدنا حسینؓ کا سیدنا حسنؓ کی شہادت کے بعد بھی مدینہ میں قیام رہا تاہم میں آپ کی توجہ اس طرف دلاتا ہوں ذرا غور سے سنیں! کہ اگر واقعہ یہی بات ہوتی کہ سیدنا امیرِ معاویہؓ نے زہر دلوایا ہے تو سیدنا حسنؓ کی شہادت کے بعد کیا سیدنا حسینؓ اس وقت بھی مدینہ میں رہ سکتے تھے؟ کیا سیدنا حسینؓ سیدنا امیرِ معاویہؓ کے احکام کے تحت قسطنطنیہ کی جنگ میں جا سکتے تھے؟ سیدنا حسنؓ و سیدنا حسینؓ حقیقی بھائی ہیں سیدنا حسنؓ کی اپنی ایک شان اور مقام ہے جو اپنی جگہ مسلم ہے اور آپ کا ہر عمل بھی آپ کے نام کی طرح حسن تھا تو اگر سیدنا امیرِ معاویہؓ نے زہر دلوایا تھا تو کیا اس وقت سیدنا امیرِ معاویہؓ کی حکومت کے خلاف اٹھنا سیدنا حسینؓ کے لیے ضروری نہیں تھا؟ کیا عقل یہ تقاضا نہیں کرتی؟ جو واقعہ (کربلا) اب پیش آیا کہ یزید کے سامنے آنے پر وہ مدینہ سے چلے کربلا کی طرف پہنچے تو اگر زہر والا معاملہ ایسے ہی ہوتا کہ اس میں سیدنا امیرِ معاویہؓ کا ہاتھ ہے اگر اس کہانی اور واقعہ میں کچھ بھی صدق ہوتا تو کربلا اسی وقت قائم ہو جاتی جب سیدنا حسنؓ شہید ہوئے تھے۔
آپ کی عقل کیا کہتی ہے؟ بھائی یہ واقعہ اسی وقت ہو جاتا کہ نہیں؟بلیکن کیا ایسے ہوا؟ (سامعین: نہیں) تو پتہ چلا کہ سیدنا حسینؓ کو تو اطمینان تھا کہ کوئی ایسی بات نہیں لیکن یہاں جو لوگ کہتے ہیں کہ جی زہر سیدنا امیرِ معاویہؓ نے دلوایا تھا تو ہم کہتے ہیں کہ جی سیدنا حسینؓ کو کیوں معلوم نہ ہوا کہ زہر سیدنا امیرِ معاویہؓ نے دلواپایا ہے؟ اور پھر یہ کہ وہ رہے بھی ساتھ ہی تو اللہ تعالیٰ کسی کی سمجھ نہ مار دے لوگ بات کو بالکل ہی نہیں سمجھتے تو سیدنا حسینؓ کہاں رہے؟ وہیں مدینہ میں رہے۔