سیدنا حسنؓ نے مسلمانوں کو پھر سے ایک کرنے کے لیے سیدنا امیرِ معاویہؓ کے ساتھ عہد کیا اور اپنی حکومت جو ان کے پاس تھی وہ بھی ان کو دے دی یعنی سیدنا امیرِ معاویہؓ کو دے دی اور شرط یہ لگائی کہ:
یہ معاہدہ جو سیدنا حسنؓ بن علیؓ بن ابی طالب اور سیدنا امیرِ معاویہؓ بن ابی سفیانؓ کے ساتھ ہو رہا ہے (اس طرح ہے) کہ وہ اپنی خلافت اپنی مملکت اپنی حکومت اپنی سلطنت سپرد کرے سیدنا امیرِ معاویہؓ کے بشرطیکہ سیدنا امیرِ معاویہؓ عہد کرے کہ میں خلفائے صالحین کی سیرت پر چلوں گا۔
(کشف الغمہ: جلد 2صفحہ 45)
تو سیدنا حسنؓ نے جو کہا کہ خلفائے صالحین کی سیرت تو سیدنا حسنؓ نے کیا اعلان کر دیا؟ انہوں نے بھی راشدین کے بارے میں پہلے خلیفوں کو ماننے کے لیے وہی روایت اختیار کی جو سیدنا علیؓ نے اختیار کی تھی تو سیدنا حسنؓ کس کے پیچھے؟ سیدنا علیؓ کے پیچھے سیدنا علیؓ نے جب اپنے آپ کو چوتھا سمجھا تو سیدنا حسنؓ کا کیا عقیدہ ہو گا؟ وہ بھی یہی کہ سیدنا علیؓ چوتھے ہیں اور جب سیدنا حسنؓ نے حکومت سیدنا امیرِ معاویہؓ کو دے دی تو سیدنا امیرِ معاویہؓ بیس سال حکمران رہے حسنؓ اور حسینؓ جو پہلے عراق میں رہتے تھے کیوں کہ ان کے والد محترم علیؓ کا اپنا دور خلافت یہاں ہی گزرا تھا سو سیدنا حسنؓ نے جب حکومت سیدنا امیرِ معاویہؓ کو دے دی تو اب ان دونوں بھائیوں نے عراق کی رہائش ترک کر دی اور یہ دونوں بزرگ پھر اپنے نانا کے شہر مدینہ میں آگئے کیونکہ جو سکون اور راحت مدینہ میں تھی وہ کہیں اور نہ تھی تو ان دونوں کا یہاں آنا وہ کس لیے تھا؟ وہ اس لیے تھا کہ علی الاعلان کسی طور پر یہ چیز آشکار ہو جائے کہ سیدنا امیرِ معاویہؓ کو حکومت جو ہم نے دی ہے وہ دل سے دی ہے اطمینان سے دی ہے سکون سے دی ہے کسی مجبوری کے تحت نہیں دی اور پھر جو لوگ میرے والد کو عراق میں تنگ کرنے والے تھے ان سے جان چھڑا کر ہم یہاں آگئے ہیں اب سیدنا حسنؓ نے جب ان کو حکومت دے دی تو مسلمان پھر ایک ہو گئے۔