حضرت علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ نے اپنے دور میں تراویح بند…

حضرت علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ نے اپنے دور میں تراویح بند کیوں نہ کیں؟

  علامہ ڈاکٹر خالد محمود رحمہ اللہ

صفحہ 1 از 3

مجھے ایک واقعہ یاد آ رہا ہے کہ انڈیا میں انگریزوں کے آنے سے پہلے بھی مغلوں کی حکومت تھی اس میں ایک بادشاہ کا نام آپ نے سنا ہو گا جہانگیر تو جہانگیر کی ملکہ محترمہ نور جہاں ایران سے آئی ہوئی تھی اس نے جہانگیر کو کہا کہ ہندوستان میں بڑے بڑے علماء ہیں تو ہمارے عقیدہ کا بھی کوئی عالم ایران سے منگوالو (تو اس زمانے میں بھی یہی تھا کہ بیوی کی بات کو رد کرنا بڑا مشکل ہوتا تھا) تو جہانگیر نے کہا ٹھیک ہے تو ایک شیعہ عالم قاضی نور اللہ شوشتری ہندوستان میں آیا یہ شیعوں کا بڑا مولوی تھا اسے انڈیا میں بلایا گیا اس کی قبر بھی آگرہ میں ہے تو اس نے یہاں آ کر ایک کتاب لکھی اور ممکن ہے ایران میں لکھی ہو کتاب کا نام مجالس المومنین ہے تو مجالس المومنین میں اس نے اس سوال کو نقل کیا کہ لوگ پوچھتے ہیں کہ حضرت علیؓ نے تراویح (جو پورا مہینہ پھیلی ہوئی ہے) اور جمعہ کی دو اذانیں (یہ دو اعمال) بند کیوں نہیں کیے؟ تو ایران میں تو یہ صدا لگتی تھی کہ حضرت علیؓ چوتھے خلیفہ اول ہیں لیکن تاریخ بتاتی تھی کہ نہیں وہ چوتھے ہیں خلافت پر اتفاق ہے صرف یہ کہ وہ چوتھے ہیں یا پہلے ہیں تو قاضی نور اللہ شوشتری نے اس کا جواب دیا کہ تم یہ پوچھتے ہو کہ سیدنا علیؓ جو ہیں وہ اپنے اختیار سے خلیفہ علی الاطلاق تھے خلیفہ اول تھے تو انہوں نے بند کیوں نہ کیے؟ تو قاضی نور اللہ شوشتری نے اس کے جواب میں جو لکھا ہے وہ بڑے سنہری الفاظ سے لکھنے کے لائق ہے اور تاریخ نے یہ شہادت محفوظ کر لی ہے انہوں نے کہا کہ سیدنا علیؓ کے دور میں بھی یہ تھا کہ سیدنا ابو بکر صدیقؓ و سیدنا عمرؓ لوگوں کے دلوں پر حکومت کرتے تھے:

حضرت امیر در ایام خلافت خود دید کہ اکثر مردم حسن سیرت ابوبکر و عمر را معتقد اند ایشاں را برحق می دانند قدرت بر آن نداشت کہ کاری کند کہ دلالت بر فساد خلافت ایشاں داشتہ باشد اکثر اہل آن زمان را اعتقاد بود کہ امامت حضرت امیر مبنی بر امامت ایشاں است و فساد امامت ایشاں را دلیل فساد امامت او می دانند۔ (مجالس المومنین: جلد 1، صفحہ 54)

ترجمہ: سیدنا علیؓ نے اپنے دورِ خلافت میں دیکھا کہ لوگ بڑی کثرت سے سیدنا ابوبکرؓ و سیدنا عمرؓ کے حسنِ سیرت کے معتقد ہیں اور انہیں خلفائے حق مانتے ہیں سو آپ اس پر قادر نہ تھے کہ کوئی ایسا کام کریں جس سے پتہ چلے کہ ان کی خلافت حق نہ تھی اس زمانے کے اکثر لوگ یہ عقیدہ رکھتے تھے کہ سیدنا علیؓ کی خلافت انہی کی خلافت پر مبنی ہے اور اگر سیدنا ابوبکرؓ و سیدنا عمرؓ کی خلافت کو غلط سمجھا جائے تو اس سے سیدنا علیؓ کی خلافت بھی غلط سمجھی جائے گی۔

سیدنا ابوبکرؓ و سیدنا عمرؓ تو دنیا سے جا چکے اور آخرت میں اپنے خیمے لگا چکے لیکن لوگوں کے دلوں پر ابھی تک ان کا قبضہ ہے تو سیدنا علیؓ باوجود خلیفہ ہونے کے استطاعت نہ رکھتے تھے کہ کوئی ایسا کام کریں کہ جس سے پتہ چلے کہ یہ علی الاطلاق خلیفہ اول نہیں اسی لیے سیدنا علیؓ نے ساری عمر وہی پالیسی اختیار کی جو سیدنا ابوبکرؓ و سیدنا عمرؓ سے چلی آ رہی تھی اس لیے اگر سیدنا علیؓ کوئی ایسی بات کرتے جو سیدنا ابوبکرؓ و سیدنا عمرؓ کے خلاف ہو سارے سمجھتے کہ اگر ان کی خلافت صحیح نہیں تو پھر ان کی بھی صحیح نہیں تو سیدنا علیؓ کا اپنا اعتقاد تھا کہ جو لوگ پہلے سے جو کچھ مانتے چلے آ رہے ہیں میں اگر ان کے خلاف کوئی بات کروں گا تو لوگ میری خلافت بھی نہیں مانیں گے مجالس المومنین اب بھی ایران اور ہندوستان سے چھپی ہوئی ملتی ہے اور میرے (حضرت علامہ صاحب کے) پاس بھی موجود ہے اس میں یہ ارشاد ہے کہ سیدنا علی المرتضیٰؓ نے دیکھا کہ:

اکثر اہل آں زمان را اعتقاد بود کہ امامت حضرت امیر مبنی بر امامت ایشاں است و فساد امامت ایشاں را دلیل فساد امامت او می دانند۔(مجالس المومنین: جلد 1، صفحہ 54)

کہ اس وقت کے اکثر لوگوں کا یہی اعتقاد تھا کہ سیدنا علیؓ کی خلافت پہلی تین خلافتوں پر مبنی ہے تو پھر سیدنا علی المرتضیٰؓ کے بارے میں صحیح عقیدہ کیا ہے؟ کہ وہ چوتھے ہیں یا پہلے؟ وہ چوتھے خلیفہ ہیں تو سیدنا علیؓ اپنے دورِ حکومت میں بھی انہیں پہلوں کے ساتھ رہے اور کوئی نئی بات نہ ہوئی۔ 

(ہو سکتا ہے یہاں کسی کے ذہن میں یہ سوال پیدا ہو کہ ایک روایت ملتی ہے کہ سیدنا عمرؓ کی وفات کے بعد سیدنا عبدالرحمٰن بن عوفؓ نے سیدنا علیؓ سے سیرت شیخینؓ کی پابندی کی بات کی تو آپ نے انکار کر دیا اس سوال کے جواب کے لیے اور اس روایت کی حیثیت جاننے کے لیے حضرت علامہ صاحب کی ایک تحریر نقل کی جاتی ہے:

جواباً گزارش ہے کہ یہ روایت غلط ہے اور شیعہ کی ایجاد ہے اس میں ابو مخنف ایک راوی ہے جو مذہباً شیعہ تھا اور کچھ اور غیر معروف نام ہیں جو ان لوگوں نے ایسی روایات کے لیے گھڑ رکھے ہیں جیسے سالم بن جنادہ، سلیمان بن عبد العزیز بن ابی ثابت، اور نہیں کہا جا سکتا یہ کون لوگ تھے اور کیسے رواۃ تھے سو اس قسم کی روایات کو وزن دے کر تاریخ کے ان یقینی واقعات کو ٹھکرایا نہیں جا سکتا جن میں سیدنا علیؓ نے سیدنا عمرؓ کو دل سے اپنا بزرگ اور پیشوا مانا ہے ۔

حافظ ابنِ کثیر رحمۃاللہ لکھتے ہیں:

عن رجال لا يعرفون ان عليا قال لعبد الرحمٰن بن عوف الى غير ذلك من الاخبار المخالفة لما ثبت فی الصحاح فهی مردودة على قائلیها و ناقليها۔(البدايہ)

ترجمہ: ان لوگوں سے جن کا پتہ ہی نہیں مروی ہے کہ سیدنا علیؓ نے سیدنا عبد الرحمٰن بن عوفؓ کو کہا ہم سے دھوکا کیا گیا ہے اس قسم کی اور روایات بھی ہیں جو ان روایات سے جو صحیح ہیں تکرار ہی ہیں سو انہیں ان کے قائلین اور ناقلین پر ہی لوٹایا جائے گا قبول نہ کیا جائے گا۔

اگر کوئی ایسی روایات ہوں بھی تو دوسرے شواہد کی روشنی میں اس کا مطلب اس کے سوا کچھ نہیں کہ آپ نے ایسی بات بطورِ انکساری کہی ہو گی کہ کہاں میں اور کہاں سیدنا ابوبکرؓ و سیدنا عمرؓ کی عزیمتیں، میں تو ان کی سیرت پر نہ چل سکوں گا ایسے موقع پر اگر کہیں کوئی اقرار بھی کرے تو متواضع لوگ یہی سمجھتے ہیں کہ ہاں اپنی ہمت کے مطابق ہم کوشش ضرور کریں گے طبری کی ایک روایت میں یہ پیرایہ بیان بھی ملتا ہے کہ سیدنا عبد الرحمٰن بن عوفؓ نے آپ کو کہا:

صفحہ 1 از 3