ایک بات کہتا ہوں کہ پہلے جمعہ کی اذان کس طرح ہوتی تھی؟ جمعہ کی اذان اسی طرح ہوتی تھی جس طرح مسجدوں میں اور اذانیں ہوتی ہیں مسجد کے اوپر بلندی میں اور باہر جمعہ کی اذان اس طرح ہوتی تھی کہ جمعہ کی جب اذان ہو جائے تو اب آؤ نماز کی طرف:
اِذَا نُوۡدِىَ لِلصَّلٰوةِ مِنۡ يَّوۡمِ الۡجُمُعَةِ الخ۔(سورۃ الجمعہ :آیت 9)
جب جمعہ کے دن اذان ہو جائے تو اس کے بعد کاروبار کرنا ناجائز نہیں رہتا شروع کے دور میں کاروبار کو چھوڑنا آسان تھا کوئی بڑی بڑی فیکٹریاں نہیں تھیں لیکن آج جو فیکٹریاں دن رات چلتی ہیں اور فیکٹریوں کے مالکوں کو احساس ہوتا ہے کہ ایک گھنٹے میں اتنا نقصان ہو گا اتنے گھنٹوں میں اتنے پاؤنڈ جاتے ہیں مالک ساتھ ساتھ شمار کر رہے ہوتے ہیں تو آج کل جمعہ کی خاطر ان چلتی فیکٹریوں کو کوئی آسانی سے چھوڑنے کے لیے تیار ہو گا جو پاؤنڈ اگلتی ہیں؟
سیدنا عثمانِ غنیؓ نے اپنے دور میں دیکھا کہ اب مسلمان بڑی تعداد میں ہو گئے ہیں تو انہوں نے کہا کہ جو اذان باہر ہوتی ہے جمعہ کی اس کو اندر لے آؤ اور جس وقت امام ممبر پر خطبہ پڑھنے کے لیے آ جائے تو اس وقت جمعہ کی اذان دی جائے تاکہ خطبہ کے فوراً بعد جماعت ہو تو اس طرح جلدی ہو گی تو جلدی لوگ آ جائیں گے تاکہ لوگ اذان کے بعد حرام سے بچ سکیں اذان کے بعد اللہ تعالیٰ نے قرآن پاک میں فرمایا:
اِذَا نُوۡدِىَ لِلصَّلٰوةِ مِنۡ يَّوۡمِ الۡجُمُعَةِ فَاسۡعَوۡا اِلٰى ذِكۡرِ اللّٰهِ وَذَرُوا الۡبَيۡعَ الخ۔(سورۃ الجمعہ: آیت 9)
ترجمہ: جب اذان ہو نماز کی جمعہ کے دن تو دوڑو اللہ کی یاد کو اور چھوڑ دو خرید و فروخت۔(ترجمہ شیخ الہند)
فَاسۡعَوۡا اِلٰى ذِكۡرِ اللّٰهِ الخ۔(سورۃ الجمعہ: آیت 9)
اللہ کی عبادت کی طرف اور فرمایا وَذَرُوا الۡبَيۡعَ الخ۔
(سورۃ الجمعہ: آیت 9) کاروبار چھوڑ دو تو اللہ کہے قرآن میں: وَذَرُوا الۡبَيۡعَ الخ۔(سورۃ الجمعہ: آیت 9)
تو پھر دکانیں جاری رہیں گی؟ نہیں بلکہ دکانیں بند ہونی چاہیں تو سیدنا عثمانؓ کا ذہن کہاں پہنچا کہ اب امت کی کثرت ہو گئی ہے کاروبار کی ضرورت ہے لوگوں کے کاروبار کو بند کرنے کے حق میں نہیں تو انہوں نے یہ کہا کہ پھر اذان پہلے ہو ہی نہ بلکہ اس وقت ہو جب امام ممبر پر آ جائے یہاں اس پر سوال ابھرتا تھا کہ لوگوں کو معلوم کس طرح ہو کہ یہاں جمعہ کی نماز ہوتی ہے تو جمعہ کی اذان سے پہلے کوئی اعلان ہو؟ تو فرمایا (صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مشورے سے) کہ وہ ایک اور اذان دے دو تو جمعہ کی اذانیں اب تک کتنی ہو رہی ہیں؟ دو ہی اب یہ کب سے شروع ہوئی ہیں؟ حضرت عثمانِ غنیؓ کے دور سے سیدنا عثمانِ غنیؓ نے سارے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے ساتھ مل کر یہ کیا جس طرح سیدنا عمرؓ نے تراویح کو شکل دی کہ سارا مہینہ پڑھی جائے اور اس پر سب صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کا اتفاق ہوا اور کسی ایک نے بھی ان سے اختلاف نہیں کیا۔ اسی طرح سیدنا عثمانؓ نے کہا کہ جمعہ کی اذانیں دو ہوں تو جو اصل اذان ہے وہ باہر سے اندر لائی گئی اور باہر کی صدا اس لیے لائی گئی تاکہ لوگوں کو پتہ ہو کہ اس مسجد میں اذان ہوتی ہے نماز ہوتی ہے جمعہ ہوتا ہے کیوں؟ اس لیے کہ جمعہ ہوتا ہے شہروں میں دیہات میں جمعہ نہیں ہوتا نماز جمعہ بڑی مسجدوں میں ہوتا ہے کیوں کہ جمعہ کی شان ہے جمعیت کہ سب اکٹھے ہوں یعنی جمع ہوں دوسری نمازیں جماعت کے ساتھ چھوٹی چھوٹی مسجدوں میں بھی ہو سکتی ہیں پر جمعہ کی شان یہ ہے کہ یہ ایک شان کے ساتھ بڑی جگہ پر ہو تو سیدنا عثمانِ غنیؓ نے کتنی اذانیں کر دیں؟ دو اور اس پر بھی کسی ایک صحابی کا اختلاف منقول نہیں۔