درمیان میں ایک واقعہ یاد آگیا اسے ذرا سمجھنے کی کوشش کریں کہ تراویح کا نظام کیا ہے؟ تراویح کا موجودہ نظام یہ ہے کہ یہ پورا مہینہ جماعت کے ساتھ پڑھی جائے یعنی پورا مہینہ انتیس کا ہو یا تیس کا ان میں سے جو بھی ہو۔
نمازِ تراویح جماعت کے ساتھ مسجد میں پڑھی جائے یہ نظام کب سے قائم ہوا؟ حضورِ اکرمﷺ کے وقت میں پورا مہینہ تراویح کی جماعت مسجد میں نہیں ہوئی حضورِ اکرمﷺ نے صرف تین رات نماز تراویح پڑھائی اور پھر حضورِ اکرمﷺ کو خیال آیا کہ اتنی پابندی سے جو ہم پڑھ رہے ہیں تو کہیں یہ نماز فرض ہی نہ ہو جائے (لوگوں کے لئے تو آج چار چھ پڑھنی ہی مشکل ہو گئی ہیں) اب تک تراویح فرض نہیں تو حضورِ اکرمﷺ نے مسجد میں اس کی نماز کروانی چھوڑ دی تاکہ میرے اشتیاق میں رمضان کی شوق عبادت میں جب مسلمان آئیں اور مسجد بھر جائے تو اللہ کو بھی یہ ادا اتنی پسند آ جائے گی کہ کہیں اس کے فرض ہونے کا حکم ہی نہ آ جائے تو رحمۃ للعالمینﷺ کی شفقت چمکی رحمت للعالمینﷺ اب گھر سے نہیں نکلے آپ گھر میں ہی پڑھتے رہے کچھ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین گھروں میں پڑھتے رہے اور کچھ مسجد میں اپنے طور پر پڑھتے رہے لیکن یہ جو پورا مہینہ شوکت ہے آپ بتائیں جو تاریخ سے واقف ہیں کہ یہ پورا مہینہ مسجد میں ایک ہی جماعت کے ساتھ پڑھنا پورا رمضان جماعت کا ہونا یہ مسجد کی آب و تاب یہ چمک و رونق کب ہوئی؟ سیدنا عمرؓ کے دور میں سیدنا عمرؓ کی عظمت کو ان کی شان کو ہم عقیدت کا سلام کرتے ہیں ان کے دم سے یہ ہوا تو جو لوگ سیدنا عمرؓ پر جرح کرتے ہیں اور تراویح کے بارے میں بھی کہتے ہیں کہ انہوں نے تراویح کیوں جاری کی تو اگر کوئی پوچھے کہ انہوں نے تراویح کیوں جاری کی جب کہ حضورِ اکرمﷺ کے وقت میں سارا مہینہ تراویح جماعت سے نہیں پڑھی گئی تو آپ اس کا جواب نہ دیں بعض اوقات ہر سوال پر جواب نہیں دیا جاتا بلکہ سوال پر سوال کیا جاتا ہے۔
میں طالب علموں کو کہا کرتا ہوں کہ جب کوئی تم سے سوال کرے کہ سیدنا عمرؓ نے سارا مہینہ تراویح جماعت کے ساتھ مسجد میں کیوں جاری کی؟ یہ سوال کیا جائے تو اس سے الٹا سوال کرو کہ ہمارا سوال یہ ہے کہ سیدنا علیؓ جب خلیفہ راشد ہوئے تو انہوں نے سارا مہینہ پڑھی جانے والی نماز تراویح کیوں بند نہ کی؟ وہ پوچھیں گے کہ سیدنا عمرؓ نے جاری کیوں کی؟ تو ہم کہتے ہیں کہ جب سیدنا علیؓ خلیفہ ہوئے اور وہ خلیفہ راشد تھے یہ تینوں خلفائے ثلاثہؓ تو جنت کی ٹھنڈی نیند سو رہے تھے اس وقت پورے عالمِ اسلام میں اور پورے سطح خلافت میں سیدنا علیؓ سے اونچا کوئی نہیں تھا تو سیدنا علیؓ نے اس عمل کو بند کیوں نہ کیا؟ اس بات کے پیچھے نہ پڑو کہ انہوں نے جاری کیوں کیں؟ سوال یہ ہے کہ انہوں نے بند کیوں نہ کیں ہر سوال کا جواب نہیں دیا جاتا بلکہ پتا ہے اسے پنجابی میں کیا کہتے ہیں؟ جو لوگ پنجابی ہیں وہ اس بات کو سمجھتے ہیں دوسرے نہ سمجھ سکیں گے انو کہندے نے نہلے تے دہلا کوئی نیلے وچ گل کرے تے دیلا مارو سیدنا عمرؓ نے کیوں جاری کی؟ سیدنا علیؓ نے کیوں بند نہ کیں؟