آپ کا عقیدہ کیا ہے؟ خلافت کا یا امامت کا؟ (سامعین: خلافت کا) کہ بڑے سے بڑے بھی ہوں اور سیدنا ابوبکرؓ و سیدنا عمرؓ سے کون بڑا ہو گا وہ بھی ماتحت ہیں مطلق العنان نہیں باقی سیدنا عثمانِ غنیؓ اور سیدنا علیؓ کے بارے میں بھی ہم یہی اعتقاد رکھتے ہیں کہ وہ بھی ماتحت ہیں اور حضورِ اکرمﷺ کے اسی طرح تابع ہیں جس طرح سیدنا ابوبکرؓ و سیدنا عمرؓ تھے اور سیدنا علیؓ کا تو یہ مقام ہے کہ جب وہ خلیفہ بنے اس وقت بھی آپ نے اپنے آپ کو چوتھا خلیفہ کہا ہے نہ کہ آپ نے کہیں اپنے اول خلیفہ ہونے کا اعلان کیا سو یہ غلط بات ہے جو لوگ کہتے ہیں کہ سیدنا علیؓ جب خلیفہ ہوئے تو وہ خلیفہ بلا فصل ہوئے بھائی جس کے بارے میں تم کہتے ہو وہ خود تو اپنے بارے میں خلیفہ بلا فصل کہتے نہیں۔