شيعہ کے ساتھ نکاح کرنا - فتاویٰ جات | دفاع اسلام

شيعہ کے ساتھ نکاح کرنا


سوال:کیا فرماتے ہیں علماءِ دین و مفتیانِ شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ: حضرت مولانا منظور نعمانیؒ نے اپنی کتاب خمینی اور اثناء عشریہ کے بارے میں علماء کرام کا متفقہ فیصلہ میں شیعوں کی معتبر کتابوں سے ان کے کفریہ عقائد نقل فرمائے ہیں اور لکھتے ہیں کہ: فرقہ اثناءِ عشریہ اپنے کفریہ عقائد کی بناء پر مسلمان نہیں بلکہ کافر ہیں اور اسی کتاب میں آٹھ سو حضرات اکابر علماءِ کرام نے اس کی تائید میں کہ شیعہ اپنے کفریہ عقائد کی بناء پر مسلمان نہیں بلکہ کافر ہیں دستخط کیے ہیں اور فتاویٰ دارالعلوم میں ہے کہ رنڈی کا پیشہ کر کے کھانا اور شیعہ سے نکاح کرنا دونوں حرام و ناجائز ہیں اور حدیث شریف میں ہے امام دار قطنی رحمۃاللہ نے ام المؤمنین حضرت امِ سلمؓہ سے روایت کی ہے کہ فرمایا رسول اللہﷺ نے حضرت علی المرتضیٰ سے کہ تم اور تمہارے متبعین جنت میں ہیں مگر ان میں سے وہ جو دعویٰ کریں گے تمہاری محبت کا مگر زبان سے اسلام کی توہین کریں گے پڑھیں گے قرآن مگر قرآن ان کے حلق سے نہیں اترے گا ان کا لقب رافضی ہوگا جس سے وہ مشہور ہوں گے پس ایسے لوگوں سے جہاد کرنا اس لیے کہ وہ مشرک ہوں گے حضرت علیؓ نے کہا یا رسول اللہﷺ ان کی نشانی کیا ہے؟ آپﷺ نے فرمایا: کہ وہ نماز جمعہ اور جماعتوں میں حاضر نہیں ہوں گے اور اسلاف پر طعن کریں گے پس معلوم یہ کرنا ہے کہ:

1: حضرت مولانا شاہ عبد العزیز محدث دہلویؒ نے اپنی کتاب تحفہ اثناء عشریہ میں شیعوں کے 73 فرقے لکھے ہیں اس وقت ہندوستان میں شیعوں کا کون سا فرقہ مسلمان ہے؟

2: فرقہ اثناء عشریہ عقیدہ رکھنے والے شیعہ لڑکے سے سنی لڑکی کا اور سنی لڑکے کا فرقہ اثناء عشریہ عقیدہ رکھنے والی شیعہ لڑکی سے نکاح ہو سکتا ہے یا نہیں؟

3: کافی عرصہ ہو چکا ہے کہ سنی لڑکی عابدہ کا نکاح فرقہ اثناء عشریہ عقیدہ رکھنے والے شیعہ لڑکے سے ہوا تھا اور اس کے بچے بھی ہیں اب جب کہ معلوم ہوگیا ہے کہ فرقہ اثناء عشریہ عقیدہ رکھنے والے مسلمان نہیں بلکہ کافر ہیں تو اب عابدہ سنی کا نکاح فسخ ہوگیا ہے یا نہیں؟ اور عابدہ سنی لڑکے سے نکاح کر سکتی ہے یا نہیں؟ یا عابدہ شیعہ کے یہاں اپنی زندگی گزار دے گناہ گار تو نہ ہوگی؟

4: ہندوستان میں وہ کون لوگ ہیں اور کس فرقہ سے تعلق رکھتے ہیں جن کے متعلق رسول اللہﷺ نے ارشاد فرمایا کہ ان کا لقب رافضی ہوگا اور وہ مشرک ہوں گے اے علی تم اُن سے جہاد کرنا۔

جواب نمبر 1: اس وقت ہندوستان میں جن لوگوں کا شیعہ ہونا مشہور ہے اور جن کے باطل عقائد کی بناء پر

لوگ ان کو شیعہ کہتے ہیں وہ سب فرقہ اثناءِ عشریہ اور غالی شیعہ ہیں جن پر کفر کا حکم صادر کیا گیا ہے۔

2: فرقہ اثناء عشریہ لڑکے کے ساتھ سنی لڑکی کا اور سنی لڑکے کے ساتھ فرقہ اثناءِ عشریہ لڑکی کا نکاح صحیح نہیں ہوتا ہے اور اگر نکاح ہو چکا ہے تو اس کو ختم کر دینا اور فسخ کرنا واجب ہے۔

وفی الشامی: نعم لا شك فی تكفير من قذف السيدة عائشة او انكر صحبۃ الصديق او اعتقد الالوهية فی علىؓ او ان جبرئيل عليہ السلام غلط فى الوحی اونحو ذلك من الكفر الصريح المخالف للقرآن۔

3: عابدہ سنی لڑکی پر لازم ہے کہ فوراً اُس شیعہ سے جدا ہو کر آجائے اور کسی سنی لڑکے کے ساتھ نکاح کر کے باعصمت زندگی گزارے اور اس شیعہ سے طلاق لینے کی بھی ضرورت نہیں ہے، نیز عدت گزارنے کی بھی ضرورت نہیں ہے۔

4: اغلب یہی ہے کہ یہی رافضی مراد ہیں۔ 

(فتاویٰ قاسمیہ: جلد 2 صفحہ 295)