تو سیدنا امیرِ معاویہؓ نے پہلا بحری بیڑا تیار کیا اور اس میں وہ خود بھی گئے اور جب سیدنا امیرِ معاویہؓ کی اپنی حکومت تھی تو قسطنطنیہ کی طرف بیڑا روانہ کیا اب جب حضرت امیرِ معاویہؓ نے بحری جنگ کا آغاز کیا تو میں نے آپ کو بتایا تھا کہ یہ صرف ان کی اپنی طبع نہ تھی ان کی اپنی طبیعت کا یہ تقاضا نہ تھا بلکہ حضورِ اکرمﷺ کا خواب جو میں نے کل بیان کیا تھا تو اس خواب سے پتہ چلتا ہے کہ سیدنا امیرِ معاویہؓ کے اقدامات کو اور ان کے آگے بڑھنے کو ان کی Advancement کو حضورِ اکرمﷺ اپنی اور اسلام کی Advancement سمجھ رہے تھے ورنہ وہ خواب ام حرامؓ کا نہ ہوتا امام بخاری رحمۃاللہ نے اس خواب کو صحیح بخاری جلد اول صفحہ 504 پر اور صفحہ 410 پر اور اس کے علاوہ اور بھی کئی مقامات پر اسے نقل کیا ہے۔
اس بات پر میں نے اپنی پچھلی مجلس میں بات ختم کی تھی کہ سیدنا امیرِ معاویہؓ نے اپنے بعد اپنا کوئی جانشین طے کرنا تھا تو حضرت کی نظر اسی پر تھی کہ اب وہی آگے آئے جنہوں نے بحری مشقیں کی ہوں تاکہ جو پوری طرح ملک کی سرحدوں کو سنبھال سکے تو انہوں نے اس وقت جو صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین ان کے قریب تھے جیسے مغیرہ بن شعبہؓ وغیرہ ان سے انہوں نے مشورہ کیا انہوں نے یہ مشورہ دیا کہ بحری جنگوں میں یزید بڑا تربیت یافتہ ہے اس نے بڑی ٹریننگ لی ہے تو ان کے جواب میں سیدنا امیرِ معاویہؓ نے پہلا عذر یہ کیا کہ بھائی وہ تو میرا بیٹا ہے تو ہم اس نظام کو ملوکیت میں بدلنا نہیں چاہتے۔