سوال: کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک مسلمان سنی عورت نے اسماعیلی فرقے کے شخص سے نکاح کیا ہے شرعی حکم کیا ہے؟ یہ نکاح صحیح ہے یا نہیں؟ مسلمان عورت کے ایمان میں تو فرق نہیں آیا؟
جواب: مسلمان عورت کا کسی کافر مرد کے ساتھ نکاح کرنا شرعاً جائز نہیں ہے اور اہلِ سنت و الجماعت نے اسماعیلی فرقہ کو اسلام سے خارج قرار دیا ہے لہٰذا صورتِ مسئولہ میں مذکورہ عورت کا اس اسماعیلی شخص سے نکاح سرے سے منعقد ہی نہیں ہوا ان کے درمیان فوراً جدائی کروانا ضروری ہے اور اس عورت کو توبہ و استغفار کرنا چاہیے۔
(نجم الفتاوىٰ: جلد 4 صفحہ 493)