نیا رخ یہ تھا کہ مسلمان اب سمندر میں اتریں اور بحری جنگوں کی تیاری کریں، سیدنا خالد بن ولید اور سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہما جیسے لوگ صحراءِ عرب میں اپنے گھوڑے دوڑا چکے اور اپنی بہادری کے جوہر دکھا چکے اب جو اگلا Level تھا اس کے بارے میں میں نے عرض کیا تھا کہ وہ بحری جنگوں کا اہتمام تھا تو آپ اس بات کو یاد رکھیں کہ اگر سوال کیا جائے کہ مسلمانوں نے اپنی تاریخ میں یہ موڑ کہاں سے شروع کیا؟ کہ اب یہ معرکوں میں ہی نہ رہیں بلکہ بحری بیڑے تیار کریں اور سمندروں میں اتریں تاکہ دنیا کے کناروں تک پہنچ سکیں تو تاریخِ اسلام میں بحری بیڑے کی ابتداء کس نے کی؟ سب سے پہلے یہ خیال آیا حضرت امیرِ معاویہؓ کو انہوں نے امیر المؤمنین امام المتقین خلیفہ راشد سیدنا عثمانِ غنیؓ سے عرض کیا اور سیدنا عثمانؓ کے بارے میں میں نے آپ کو بتایا تھا کہ بڑھاپے میں بھی ان کی رگوں میں جو جوانوں کا خون تھا سو آپ نے سیدنا امیرِ معاویہؓ سے کہا کہ آگے بڑھو۔