حضورِ اکرمﷺ کا کہیں بال مبارک بھی ملے تو اس کی عزت اور تعظیم کرنی چاہیے بات ختم کرتا ہوں کہ حضرت امیرِ معاویہؓ کا جب آخری وقت آیا تو نصیحت تو کر دی کہ اب ملک کو کس طرح چلانا ہے لیکن اب اپنے کفن دفن کے بارے میں کہا کہ جب مجھے غسل دے کر کفن پہنا چکو تو ایک دفعہ حضورِ اکرمﷺ نے ناخن تراشے تھے تو وہ ناخن میں نے اپنے پاس رکھ لیے تھے تو وہ مبارک ناخن میری آنکھوں پر لگا دینا کہ اب امیرِ معاویہؓ جو ہے وہ اللہ کے حضور جا رہا ہے چالیس سال تک حضرت امیرِ معاویہؓ کی سیاست تھی بیس سال بطورِ گورنر کے اور بیس سال بطورِ خلیفہ اموی کے تو آپؓ نے کہا کہ میری آنکھوں میں یہ حضورِ اکرمﷺ کے ناخن مبارک رکھ دینا تو ان کی حضورِ اکرمﷺ سے اتنی عقیدت اور محبت رشتہ رسالت کی وجہ سے تھی ۔
تو اہلِ بیتؓ کے لیے ہم آپ سے محبت مانگتے ہیں عقیدت مانگتے ہیں کتنا عرصہ شاہی مسجد لاہور میں تاریخی امانتوں میں حضورِ اکرمﷺ کے موئے مبارک رکھے رہے اور لوگ زیارت کے لیے سالہا سال تک وہاں جاتے رہے تو جس چیز کی نسبت حضورِ اکرمﷺ سے ہو جائے اس کی عزت ہے یا نہیں؟ بالکل عزت ہے حضورِ اکرمﷺ کے ساتھ جن بالوں کی نسبت ہو گئی ان کی بھی محبت اور عزت ہے جن ناخن کی نسبت ہو گئی ان کی بھی محبت اور عزت ہے سو جب ان کے ناخن مبارک اور بال مبارک کی اتنی عقیدت ہے تو پھر ان کے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین و اہلِ بیتؓ کی کتنی عزت اور محبت ہو گی؟ کہ جو ان کے ساتھ بحر و بر میں دوڑے صحراؤں میں بھی دوڑے پھر سمندروں میں بھی دوڑے خالد بن ولیدؓ صحراؤں میں دوڑے اور امیرِ معاویہؓ بحری جنگوں میں دوڑے۔
اماتنا الله على هذه العقيدة، اللہ جل شانہ اسی عقیدے پر رکھے۔
وَمَا عَلَيۡنَاۤ اِلَّا الۡبَلٰغُ۔