سیدنا عبد اللہ بن زبیرؓ کو جب کہا گیا تو انہوں نے بھی قبول نہیں کیا سیدنا عبد اللہ بن زبیرؓ کون ہیں؟ سیدنا ابو بکرؓ کے نواسے، اور سیدنا حسینؓ کون ہیں؟ حضورِ اکرمﷺ کے نواسے جس طرح حضورِ اکرمﷺ اور ابو بکرؓ ہر بات میں اکٹھے رہے۔
(اصحابِ ذوق اور اربابِ شوق اس موضوع پر تفصیلی مطالعہ کے لیے حضرت مولانا سید نور الحسن شاہ بخاری رحمۃاللہ کی مایہ ناز تصنیف نبی صدیق کی مراجعت فرمائیں)
اس طرح ان دو حضرات کے نواسے بھی اس میدان میں انکار پر اکٹھے رہے حسینؓ نواسہ رسولﷺ اور عبداللہ بن زبیرؓ نواسہ ابو بکرؓ۔
اب سیدنا حسینؓ وہاں سے راتوں رات چلے اور چلتے ہوئے آپ کو خیال آیا کہ میں اپنے چچا کے بیٹے مسلم بن عقیلؓ کو عراق بھیجتا ہوں۔ عقیلؓ کون تھے؟ ابو طالب کے بیٹے تو عقیلؓ کا بیٹا مسلمؓ سیدنا حسینؓ کا چچازاد بھائی (کزن) تھا سو آپ نے مسلم بن عقیلؓ کو آگے بھیجا کہ پہلے جا کر عراق کے لوگوں کو یہ خبر کر دے کہ میں آ رہا ہوں اور اگر اعتدال ہو فساد نہ ہو کوئی جنگ کا میدان نہ ہو خون ریزی کا کوئی اندیشہ نہ ہو تو پھر پہنچ کر کوئی فیصلہ کریں گے کوئی مشورہ کریں گے لیکن اگر حالات خراب ہو گئے تو پھر ہم اور سوچیں گے تو سیدنا حسینؓ نے مسلم بن عقیلؓ کو بھیجا تو پھر اس قافلے پر کیا گزری اور اس قافلے کو راستے میں کہاں روک دیا گیا پھر آگے وہ سارا واقعہ ہے۔