اگر سنی نے شیعہ کو رشتہ دینے کا وعدہ کیا ہو تو کیا اس وعدے…

اگر سنی نے شیعہ کو رشتہ دینے کا وعدہ کیا ہو تو کیا اس وعدے کو پورا کرنا واجب ہے


سوال: کیا فرماتے ہیں علماءِ دین اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک شخص نے ایک مجمع میں ایک شخص کو اپنی لڑکی دینے کا وعدہ کیا اور دعائے خیر ہوئی اب وہ شخص لڑکی نہیں دینا چاہتا اس لیے کہ جس شخص سے وعدہ کیا ہے وہ شیعہ ہے کیا ازروئے شرع اس صورت میں ایفائے عہد ضروری ہے؟

جواب: ایفائے عہد جب کہ کوئی شرعی قباحت لازم نہ آتی ہو ضروری ہے لیکن اس مسئلہ میں شرعی قباحت موجود ہے اس لیے کہ شیعہ خوارج اور فساد کے ربط ضبط سے اجتناب کرنا ضروری ہے بناء بریں مسؤلہ صورت میں شرعاً ایفائے عہد ضروری نہیں۔

(فتاویٰ مفتی محمودؒ: جلد 11  صفحہ 189)