سیدنا امیرِ معاویہؓ کا یزید کو ولی عہد مقرر کرنے کے بارے میں یہ پکا عقیدہ رکھو کہ علم غیب خاصہ باری تعالیٰ ہے سیدنا امیر معاویہؓ کو قطعاً غیب کا علم نہیں تھا کہ وہ جانتے تھے کہ یزید کا کردار بعد میں کیا ہوگا اور میں یزید کی اس بات پر کہ اس نے ابنِ زیاد کو عراق کا گورنر بنا کر بھیجا اور خود وہاں شام میں ہی بیٹھا رہا حالانکہ یہ رشتے میں آپس میں کزن تھے حضرت حسینؓ کی ایک نظر پڑتی تو اس پر بڑا انقلاب آ جاتا لیکن یہ گیا ہی نہیں اور اسے اس کے والد نے جو نصیحت کی تھی کیا اس نے اسے مانا؟ (سامعین: نہیں) تو ہم یزید کے کردار پر سیدنا امیرِ معاویہؓ کی شان میں کوئی بے ادبی نہیں کرتے۔
تاہم سیدنا امیرِ معاویہؓ شام میں فوت ہو گئے تو اعلان ہو گیا کہ یزید جانشین بنا ہے لیکن اسلامی سلطنت کے صوبے اور بھی تو تھے مصر پر سیدنا عمرو بن عاصؓ مقرر تھے اور حجاز جو کہ مدینہ ہے یہ بھی فاصلے پر تھا، اور عراق کا صوبہ یہ بھی فاصلے پر تھا۔
تو یزید کی خلافت کی یا امارت کی یا حکومت کی جو بیعت تھی وہ ابھی شام میں ہی ہوئی تھی اب جب تک اس کی بیعت مصر میں نہ ہو جائے حجاز میں نہ ہو عراق میں نہ ہو اس وقت تک اس کی حکومت پوری سلطنت اسلامی پر نہ سمجھی جا سکتی تھی۔