واقعہ کربلا کو کیسے سمجھیں - ردِ رافضیت | دفاع اسلام

واقعہ کربلا کو کیسے سمجھیں

  علامہ ڈاکٹر خالد محمود رحمہ اللہ

تو عام لوگوں کو نہ چاہیے کہ واقعہ کربلا میں بات اس طرح شروع کریں کہ یہ واقعہ کربلا کیا ہے؟ کہ یزید کی غلط حرکتیں اور بس ان کا ذکر کر دیا اور واہ واہ کہہ دیا دو چار کلمے بول دیے اور لوگوں نے سمجھ لیا کہ جی محرم کی مجلسیں پوری ہو گئیں محرم کی مجالس کو سمجھنے کے لیے اور پسِ منظر کو جاننے کے لیے بہت دور روایات میں گہرے طور پر جانا پڑے گا۔اب میں بھی آپ حضرات کے سامنے یہ کہتا ہوں کہ یزید ایسا ہے ایسا ہے اور اس کو کچھ برا کہہ لوں بس اور یہ لوگ پھر یہ کہتے ہیں کہ اس کو کس نے مقرر کیا تھا؟ سیدنا امیرِ معاویہؓ نے سو محرم کے ذاکروں کی رٹ کہ اسی ھا ھو میں وہ سیدنا امیرِ معاویہؓ کو ہی برا بھلا کہتے ہیں۔
تو یہ بات یاد رکھیے کہ سیدنا امیرِ معاویہؓ کا جانشین جس کی تجویز شوریٰ کے پانچ سات آدمیوں نے پیش کی تھی ان میں سیدنا مغیرہ بن شعبہؓ بھی تھے تو انہوں نے یہ کہا تھا کہ یزید بحری جنگوں میں ماہر ہے اور تاریخ نے بتایا بھی کہ سیدنا امیرِ معاویہؓ کے زمانے میں قسطنطنیہ سے جو حملہ ہوا تو وہ بحری جنگ کے نتیجے میں ہوا اور اس وقت اس بحری جنگ میں کون کون شامل تھے؟ یہ 49 ہجری کی بات ہے تو اس میں کون کون شامل تھے؟ اور اس کو Arrange کرنے والے تو سیدنا امیرِ معاویہؓ تھے اور حکومت بھی ان کی تھی۔
خلافت راشدہ کا دور ختم ہو چکا تھا سیدنا امیرِ معاویہؓ کی حکومت کا دور تھا جب یہ معرکہ پیش آیا تو اس معرکہ میں بحری جنگ لڑنے میں کون کون تھے؟ بحری جنگ لڑنے میں یزید بھی تھا اور سیدنا حسینؓ بھی تھے اس میں سیدنا حسینؓ نے کوئی ایسی بات نہیں کی کہ یزید یہاں کیوں ہے اور نہ اس وقت یزید کا کوئی ایسا کردار ظاہر ہوا تھا حضرت ابو ایوب انصاری حضورِ اکرمﷺ کے جلیل القدر صحابی ہیں وہ بھی اس میں تھے اور بیمار ہو گئے تو جب دیکھا اور اندازہ کر لیا کہ اب میری وفات یہیں ہوگی تو کہنے لگے ہم یہاں قسطنطنیہ کو فتح کرنے نکلے ہیں جہاد کے لیے نکلے ہیں (انہیں بھیجا کس نے تھا؟) سیدنا امیرِ معاویہؓ نے تو ہم چونکہ اللہ کے رستے میں نکلے ہیں تو اپنے ساتھیوں کو کہا کہ تم میرے ساتھی ہو لیکن جب میری جان نکلے تو اس وقت مسلمانوں کی فوجیں جہاں پہنچ چکی ہوں تو آخری سرحد پر جا کر مجھے دفن کرنا تا کہ میں آخرت میں اللہ کے حضور کہہ سکوں کہ 
"آقا و مولا تیری خاطر ہم کہاں کہاں گئے تھے"  تو میری قبر یہاں نہ ہو بلکہ جس وقت میری جان نکلے اس وقت فوج جس سرحد تک پہنچ چکی ہو وہاں مجھے دفن کر دیا جائے۔
اللہ تعالی کا شکر ہے کہ اس نے مجھے (علامہ ڈاکٹر خالد محمودؒ کو ایک سفر میں) جہاں سیدنا ابو ایوب رضی اللہ عنہ کی قبر ہے وہاں پہنچایا تو میں کہتا ہوں کہ اس بحری جنگ میں Order تھا سیدنا امیرِ معاویہؓ کا اور جو شریک لوگ تھے ان میں یزید بھی تھا اور سیدنا حسینؓ بھی تھے ابو ایوب انصاریؓ بھی تھے بلکہ حضرت عبداللہ بن عمرؓ جو حضرت عمرؓ کے بیٹے ہیں جو بہت بڑے آدمی تھے وہ بھی تھے تو اس وقت ایسا کوئی واقعہ سننے میں نہیں آیا تھا کہ جی یزید ایسا ہے یا ایسا ہے اب اگر اس کا کردار بعد میں ظاہر ہوا تو اس کی وجہ سے کیا ہم سب صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے بارے میں بدگمانی کر سکتے ہیں؟ نہیں کیا سیدنا امیرِ معاویہؓ کی شان میں بے ادبی کر سکتے ہیں؟ (سامعین: نہیں) کیا سیدنا عثمانؓ کی شان میں کوئی بات کہہ سکتے ہیں (سامعین: نہیں) ہمارا کام اپنے ساتھیوں کے ایمان کو بچانا ہے اور اس کی ہم دعوت دے رہے ہیں کہ اپنے ایمان کو بچاؤ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین وہ طبقہ ہے کہ حضورِ اکرمﷺ خود کہہ گئے تھے کہ ان کے خلاف زبان نہ کھولنا:
الله الله فی اصحابی لا تتخذوهم غرضا من بعدی۔(ترمذی کتاب المناقب)
ترجمہ: میرے بعد میرے صحابہ کو کبھی انتقام کا نشانہ نہ بنانا من احبهم جس نے ان سے پیار کیا وہ ان کے لیے نہیں میری نسبت سے کیا اور جس نے ان سے بغض کیا وہ ان کے لیے نہیں اس نے مجھ سے بغض کیا اس لیے ہماری کتابوں میں لکھا ہے کہ ہماری زبانیں صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے بارے میں جب کھلیں گی تو ان کی نیکی کے بارے میں کھلیں گی اعتراض کی شکل میں نہیں تو صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین پر اعتراض کرنا اور ان پر انگلی اٹھانا حرام ہے عقائد کی کتابوں میں یہ جملے ہیں جس کا حاصل میں اپنی زبان میں کہتا ہوں نكف السنتنا عن ذكر الصحابة الابخير۔
(حضرت امام اعظم ابو حنیفہ رحمۃاللہ الفقہ الاكبر میں ارشاد فرماتے ہیں: ولانذكر احدا من اصحاب رسول الله الا بخير۔ صفحہ 37، طبع لاہور)
 تو صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین وہ طبقہ ہیں کہ ان کے بارے میں جب بھی زبان کھلے تو اچھائی کے ساتھ کھلے یہ نہ کہو کہ اس نے یہ کیا اس نے یہ کیا اس نے یہ کیا۔