ہم اہل سنت و الجماعت (علماء دیوبند) یزید کے ساتھ نہیں - ردِ…

ہم اہل سنت و الجماعت (علماء دیوبند) یزید کے ساتھ نہیں

  علامہ ڈاکٹر خالد محمود رحمہ اللہ

تو ہم لوگ جو یزید کے ساتھ نہیں وہ اس لیے بھی نہیں کہ اس نے اپنے باپ کی نصیحت پر عمل نہیں کیا جس کی وجہ سے اس نے وہ کام کیا جس کا تصور کرتے ہوئے بھی ایک مومن کی روح کانپتی ہے
تو میں توجہ اس طرف دلا رہا ہوں کہ سیدنا حسینؓ جب مدینہ سے چلے ہیں تو تھوڑی سی بات اتنی یاد رکھیں کہ جب سیدنا امیرِ معاویہؓ نے یہ سارا کام کر لیا تو اس پر ان کی نظر تھی کہ شام کے لوگ جو ہیں کبھی کسی دوسرے ملک کا لقمہ نہیں بنیں گے جس طرح بنگال میں انگریزوں کے آنے کے بعد بنگال میں سراج الدولہ کی حکومت تھی تو میر جعفر نے بیرونی طاقتوں سے مل کر غداری کی تو مل گیا؟ (سامعین: جی ہاں) تو دوسرے ملکوں کے ساتھ مل جانا جو ہے ایک بڑا اندیشہ ہوتا ہے تو شام کے لوگوں کی یہ روایت رہی ہے کہ یہ اپنی بات پر انتہائی سختی سے جمتے ہیں اور باہر کے لوگوں کا اور باہر کی طاقتوں کا یہ جلدی لقمہ نہیں بنتے یہ ان کی روایت ہے اسی پر سیدنا علیؓ بھی کہتے تھے عراق والوں کو کہ شامیوں میں وفاء ہے اور اے اہلِ عراق تم میں جفا ہے۔
آپ کو کسی اگلی مجلس میں ان شاء اللہ بتائیں گے کہ جب حسینؓ کا قافلہ مدینہ سے چلا تو عراق والوں نے پہلے خود انہیں خط لکھے تھے اور جب یہ یہاں پہنچے تو عراق والوں کی وفائیں جفاؤں میں بدل چکی تھیں ایسا ہے یا نہیں؟ اس سے بھی پتہ چلتا ہے کہ عراق کے لوگ جو تھے ان کی Brain Washing بڑی جلدی ہو جاتی ہے اب سیدنا امیرِ معاویہؓ جو تھے وہ شام میں تھے تو ان کی نظر ابھی یہ تھی کہ ہم نے بحری جنگیں لڑنی ہیں یہاں تک کہ ہم نے یورپ میں بھی پہنچنا ہے اسپین کے بعد فرانس پر ان کی نظریں تھیں تو جو بڑے لوگ ہوتے ہیں ان کی سوچ بھی بڑی ہوتی ہے۔