یزید کی بہت بڑی غلطی تھی کہ وہ خود حضرت حسین رضی اللہ عنہ…

یزید کی بہت بڑی غلطی تھی کہ وہ خود حضرت حسین رضی اللہ عنہ کے پاس نہ آیا

  علامہ ڈاکٹر خالد محمود رحمہ اللہ

اگر وہ کچھ بھی خیال کرتا کہ جو آنے والا ہے وہ ہے کون؟ حضورِ اکرمﷺ کا نواسہ ہے جس کے منہ پر حضورِ اکرمﷺ نے اپنے لب مبارک سے بوسے دیے سیدہ فاطمہؓ کی گود میں پلنے والا ہے اور حضورِ اکرمﷺ فرما چکے حسن و حسین سید شباب اہل الجنہ اب سیدنا حسینؓ جیسی بڑی ہستی کے سامنے سیاسی بات کرنے کے لیے یزید کو خود آنا چاہیے تھا کیا خیال ہے! اگر وہ خود آتا تو حضرت نے تو کچھ نصیحتیں ہی کرنی تھیں کچھ عہد لینے تھے اس کو کوئی سیرت کی تعلیم دینی تھی کہ تم بزرگوں کی لائن پر چلو اب سیدنا حسنؓ نے حکومت سیدنا امیرِ معاویہؓ کو دی تھی تو انہوں نے بھی نصیحت کی تھی تو سیدنا حسینؓ بھی اس کو نصیحت کرتے اور اگر وہ مان جاتا تو عالم اسلام میں اتنا بڑا واقعہ پیش نہ آتا لیکن اس نے ابن زیاد کو بھیجا خود نہیں گیا تو جو باپ کی نصیحت تھی اس پر یزید نے عمل کیا؟ (سامعین: نہیں)