لیکن غور کریں کہ سیدنا امیرِ معاویہؓ کی جو وصیت ہے وہ مؤرخین نے کتابوں میں محفوظ کر لی ہے اور ان کے شیعہ عالم ملا باقر مجلسی کی کتاب جلاء العیون (فارسی، جلد 2 صفحہ 509)
(واما امام حسین پس مے دانی نسبت و قرابت او بحضرت رسالت واو پاره تن آنحضرت است واز گوشت و خون آنحضرت ﷺ پرورده است ومن مے دانم کہ البتہ اہل عراق اور ابسوی خود خواہند برد و یاری اونخوا هند کرد اور انتہاخواہند گزاشت اگر براد ظفریابی حقوق حرمت اور ابشناش و منزلت و قرابت اور ابا پیغمبرﷺ بیاد آور اورا بكرده ہائے اومواخذه مكن وروابطے کہ من دریں مدت محکم کرده ام قطع مكن زنہار کہ باد مكروھے واپے برسانی۔
میں بھی سیدنا امیرِ معاویہؓ کی یزید کو سیدنا حسینؓ کے متعلق وصیت ملتی ہے انہوں نے کہا، بیٹا میں بڑے لوگوں کی اولاد کے بارے میں تجھے ایک بات کہتا ہوں کہ سیدنا عمرؓ کی جو اولاد ہے وہ سیاسی قیادت میں آئیں گے ہی نہیں کیونکہ سیدنا عمرؓ کو مشورہ دیا گیا تھا کہ آپ کا بیٹا عبد اللہ بن عمرؓ علم میں بہت اونچا ہے علم کا پہاڑ ہے اور بہت نیک بھی ہے تو سیدنا عمرؓ نے فرمایا بھائی اگر وہ نیک ہے تجربہ کار ہے تو ان سے مشورہ لے لیں لیکن اس کو خلیفہ نہیں بنانا قیادت میں نہیں لانا انہوں نے کہا جی وہ تو بڑا اہل ہے اور قابل ہے سیدنا عمر ؓنے فرمایا کہ ہمارے خاندان کا یہ ٹھیکہ ہے کیا؟ کہ یہی کام کریں؟ اور لوگوں کو بھی کہو کہ وہ بھی کریں میں اپنے خاندان کی طرف سے اس قربانی میں سب سے آگے رہا ہوں ٹھیک ہے میں کر گیا لیکن اب ہم یہ بوجھ نہیں اٹھائیں گے عبد اللہ بن عمرؓ سے مشورہ لے لیا کرو شوریٰ میں لے لو لیکن آگے اس کو نہیں کرنا تو سیدنا امیرِ معاویہؓ نے یزید کو کہا کہ سیدنا عبد اللہ بن عمرؓ اس مقام کے ہیں کہ وہ آگے آئیں گے ہی نہیں ہاں سیدنا حسینؓ جو ہیں وہ ممکن ہے آگے آئیں۔
لیکن میں تمہیں ایک بات صرف کہتا ہوں کہ جب تو حالات پر قابو پا لے تو سیدنا حسینؓ کے بارے میں تم رشتہ رسالت کو یاد رکھنا کہ وہ بیٹا کن کا ہے اور نواسہ کن کا ہے فاطمہؓ کی گود نے اس کو پالا ہے۔
سو سامعین یہ یاد رکھیں کہ غیب کا علم تو اللہ کو ہے اس لیے یزید کے کسی کردار کی وجہ سے ہم سیدنا امیرِ معاویہؓ پر انگلی نہیں اٹھا سکتے انہوں نے تو اپنا حق ادا کر دیا اور جو ان کی نظر تھی کہ وہ فاتحِ پرچم کشا تھے وہ آگے بڑھنا چاہتے تھے
میں نے کل اشارۃً بات کی تھی کہ اندلس میں، اسپین میں مسلمانوں کی شوکت جو قائم ہوئی وہ بنو امیہ کی ہی وجہ سے ہوئی تھی تو سیدنا امیرِ معاویہؓ کا نکتہ نظر ہی یہ تھا کہ ایسا آدمی آگے کرو کہ جس کو باہر کا کوئی شخص چکر نہ دے سکے۔