سوال: کیا فرماتے ہیں علماءِ دین دریں مسئلہ کہ ایک شخص نے ایک مجمح میں ایک شخص کو اپنی لڑکی دینے کا وعدہ کیا اور دعائے خیر ہوئی اب وہ شخص لڑکی نہیں دینا چاہتا، اس لیے کہ جس شخص سے وعدہ کیا ہے وہ شیعہ ہے کیا ازروئے شرع اس صورت میں ایفائے عہد ضروری ہے؟
جواب: ایفائے عہد جب کہ کوئی شرعی قباحت لازم نہ آتی ہو ضروری ہے لیکن صورتِ مسئولہ میں شرعی قباحت موجود ہے اس لیے کہ شیعہ خوارج اور فساق کے ربط ضب سے اجتناب ضروری ہے بنا بریں مسئولہ صورت میں شرعاً ایفائے عہد ضروری نہیں۔
(فتاویٰ مفتی محمودؒ: جلد 4 صفحہ585)