شامی اور عراقی لوگوں کی نفسیات - ردِ رافضیت | دفاع اسلام

شامی اور عراقی لوگوں کی نفسیات

  علامہ ڈاکٹر خالد محمود رحمہ اللہ

اب سیدنا امیرِ معاویہؓ کی سوچ اور منصوبے تو یہ تھے مگر آپ کی وفات کا وقت قریب آ گیا اب سیدنا امیرِ معاویہؓ کے ذہن میں یہ تھا کہ اب میں کیا کروں؟ اس میں ایک بات یاد رکھیے کہ سیدنا امیرِ معاویہؓ کا پہلے سے کون سا منصوبہ تھا؟ سیدنا امیرِ معاویہؓ کا اپنا منصوبہ شام تھا جس کو آج کل سیریا (Syria) کہتے ہیں سیدنا امیرِ معاویہؓ کہاں تھے؟ شام میں اور جن کے ساتھ ان کا ملک کے انتظامی امور میں اختلاف چلا آ رہا تھا یعنی چوتھے خلیفہِ راشد سیدنا علیؓ کہاں تھے؟ عراق میں تو سیدنا علیؓ عراق میں اور سیدنا امیرِ معاویہؓ شام میں تو عراق کے لوگوں کی ایک خاصیت مورخین نے بھی بیان کی وہ یہ کہ یہ رائے بڑی جلدی بدلتے ہیں اپنی بات پر رہتے نہیں عراق کے لوگ جو ہیں ان کا مزاج ایسا ہے کہ رائے بڑی جلدی بدلنا تو سیدنا علیؓ اصل میں تو عراق کے نہیں تھے آپؓ تو مدینہ سے گئے تھے آپؓ تو مکہ والے تھے لیکن عراق کے لوگوں میں یہ کمزوری عام رہی ہے تو سیدنا علیؓ کے ساتھ کون تھے؟ عراقی اور سیدنا امیرِ معاویہؓ کے ساتھ کون تھے؟ شامی تو شامی اور عراقی دونوں قوموں کے مزاج کے بارے میں اگر معلوم کرنا ہو تو سیدنا علیؓ کے خطبات ہیں ان خطبات سے عراقیوں کے مزاج کا پتہ چلتا ہے۔
سیدنا علیؓ ایک دفعہ (عراق) کوفہ میں اپنے ساتھیوں اور خدام سے کہتے ہیں اے اہلِ عراق (اس کا مطلب یہ تھا) میں تمہارا قائد ہوں میں اللہ سے ڈرتا ہوں مگر تم میری پیروی نہیں کرتے تم میری بات نہیں مانتے اور سیدنا امیرِ معاویہؓ شام میں میرے مقابلے میں ڈٹا ہوا ہے شام کے سارے لوگ اس پر جان دیتے ہیں والله لوددت بدينار ودرهم۔ 
ترجمہ: میں چاہتا ہوں کہ جس طرح درہم و دینار سے معاملہ ہوتا ہے سیدنا امیرِ معاویہؓ میرے ساتھ طے کر لے کہ دس دس آدمی میرے لیتا جائے اور ان دس کے بدلے مجھے اپنا ایک ایک دے دے ایسا ہو تو پھر میں کامیاب ہو جاؤں یعنی سیدنا امیرِ معاویہؓ اس طرح کرے کہ 100 عراقی لے لے اور مجھے ان کے بدلے اپنے دس آدمی دے دے اگر ایسا ہو جائے تو وہ دس میرے لیے 100 سے زیادہ فائدہ مند ہوں گے تو سیدنا علیؓ کا خطبہ یہاں سے شروع ہوتا ہے کہ:
ايها الشاهدة ابدانهم الغائبة عقولهم المختلفة اهواءهم المبتلى بهم امراوهم صاحبكم يطيع الله وانتم تعصونه وصاحب اهل الشام يعصى الله وهم يطيعونه لوددت والله ان معاوية صار فنى بكم صرف الدينار بالدرهم فاخذ منى عشرة منكم واعطی نى بواحد منهم۔
(نہج البلاغہ: جلد اول خطبہ 95 صفحہ 286)
ترجمہ: اے وہ لوگو جن کے جسم تو حاضر ہیں اور عقلیں غائب ہیں اے عراق کے لوگو الشاهدة ابدانهم جن کے بدن تو میرے سامنے ہیں لیکن یہ چلتی پھرتی لاشیں ہیں ای الشاهدة ابدانهم اے وہ لوگو! جو میرے سامنے تم موجود ہو الغائبة عقولهم لیکن عقلیں تمہاری ہیں ہی نہیں صاحبكم يطيع الله میں اللہ کا فرمانبردار ہوں وانتم تعصونه۔
تاہم جو شام کے لوگ ہیں وہ Tough Fighters ہیں اور آپ نے بھی دیکھا ہے کہ اس وقت عالمی انقلابات میں باہر کی طاقتوں نے عراق پر کتنی جلدی قبضہ کر لیا لیکن شام والے پھر بھی کچھ نہ کچھ ڈٹے رہے۔
اب سیدنا امیرِ معاویہؓ کا آخری وقت قریب آ رہا تھا اور آپ کو قوموں کے مزاج کا بھی پتہ تھا تو ان کو اندازہ یہ ہوا کہ اگر میں سیدنا حسینؓ جیسے نیک آدمی کو آگے کروں تو سیدنا حسینؓ نے ان لوگوں میں پرورش پائی گو اس وقت مدینہ میں وہ رہتے ہیں لیکن اگر ان کو آگے کروں تو ان کے خیر خواہ اور فدا کار ان کے والد کے تعلق سے تو اہلِ عراق ہیں اور اہلِ عراق تو بڑی جلدی لوگوں کی باتوں میں آ جاتے ہیں سو اسلام کے قلعے کو مضبوط کرنا ہے اور اسلام کو ساری دنیا میں کامیاب کرنا ہے تو ہم اگر نیک ہونے کی بنا پر ان کو آگے کریں تو یہ کہیں چکر میں نہ آ جائیں تو سیدنا امیرِ معاویہؓ کی نظر اس تناظر میں قومی سطح پر تھی۔
اب ذرا توجہ فرمائیں انہوں نے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین سے مشورہ کیا جو اس وقت شام میں اور باہر تھے صحابی یا بزرگ لوگ تجربہ کار حضرات سے مشورہ کیا سیدنا امیرِ معاویہؓ نے فرمایا کہ ہمیں ایسے لوگوں کو آگے کرنا ہے کہ بیرونی ملکوں کے چکر میں نہ آئیں اب جو ملک بیرونی ملکوں کے اشاروں پر چلتے ہیں کیا وہ کبھی آگے چل سکتے ہیں؟ آگے بڑھ سکتے ہیں؟ وہ چل ہی نہیں سکتے ۔۔۔اپنے پاؤں پر کھڑا ہونا۔۔
یہ تھا نکتہ سیاست سیدنا امیر معاویہؓ کا۔