دنیا کے عظیم ترین حکمرانوں میں سے - ردِ رافضیت | دفاع اسلام

دنیا کے عظیم ترین حکمرانوں میں سے

  علامہ ڈاکٹر خالد محمود رحمہ اللہ

اب ذرا آگے بڑھتے ہیں اس وقت یہ جنگوں کی فتوحات اور بحری بیڑے کہاں کہاں گئے یہ بھی زیرِ بحث نہیں اور سیدنا خالد بن ولیدؓ کے گھوڑے کس طرح صحراؤں میں دوڑے اور کس طرح بری جنگوں میں مسلمان غالب آئے وہ بھی زیرِ بحث نہیں میں بات یہ کر رہا تھا ذرا غور کریں کہ سیدنا امیرِ معاویہؓ کے ذہن میں کیا تھا؟ ان کے ذہن میں یہ تھا کہ اب ہم پوری دنیا میں پھیلیں تو اگر سیدنا امیرِ معاویہؓ کی وہ تدبیر کامیاب ہو جاتی (وہ تو علمِ الٰہی میں تھا کہ نہیں ہوگی) تو ان کے پروگرام میں یہ تھا کہ اب مسلمان آگے بڑھ کر فرانس کے جنوب تک پہنچیں گے پہلے اسپین کی طرف جائیں گے پھر آگے وہاں تک پہنچیں گے تو سیدنا امیرِ معاویہؓ کی نظر ہی یہ تھی کہ مسلمانوں کو سنبھالا اور پھیلایا جائے۔
سو سیدنا امیرِ معاویہؓ تھے تو حکمران لیکن وہ حکمرانوں میں حکمران تھے لیکن حضورِ اکرمﷺ کی امت کے نگہبان تھے سیدنا امیرِ معاویہؓ کیا تھا؟ مسلمانوں کو ہر پہلو سے آگے بڑھانے والا تھا:
وہ حکمرانوں میں حکمران تھا
حکمراں بھی مگر کہاں تھا
ابھرتی موجوں میں حق پرستوں کی
سادہ کشتی کا باغبان تھا
بکھرتی موجوں میں ساری امت کا
ہر طرف سے وہ باغ باں تھا
وہ حکمران تھا مگر وہ کیسا
حکمرانوں میں حکمران تھا
وہ حکمران بھی مگر کہاں تھا۔