شیعہ مذہب سے توبہ کرنے والی عورت کا سنی العقیدہ شخص سے نکاح…

شیعہ مذہب سے توبہ کرنے والی عورت کا سنی العقیدہ شخص سے نکاح کرنے کا حکم


سوال:ایک عورت شیعہ تھی کہ جس کا خاوند بھی شیعہ تھا وہ خاوند مر گیا بعد ازاں اس کے دیور نے اسے مجبور کر کے اس سے متعہ کرا لیا اس سے دو بچے بھی پیدا ہوئے اس کے بعد اس عورت نے شیعہ مذہب اور رسوم سے توبہ کر لی اور صحیح اسلامی سنی العقیدہ ہوگئی اور اس نے اب ایک سنی العقیدہ شخص سے نکاح کر لیا کیا اس کا متعہ جائز رہا یا نہیں؟

جواب: صورتِ مسؤلہ میں اگر شرعی طریقے سے گواہوں کی موجودگی میں ایجاب و قبول کے ساتھ نکاح نہیں ہوا بلکہ ایجاب و قبول کے بغیر متعہ کیا ہو یا گواہوں کی غیر موجودگی میں متعہ کیا ہو تو یہ متعہ شرعاً ناجائز اور حرام ہے اور دوسرے شخص سے جو شرعی طریقہ سے نکاح کیا ہے وہ جائز اور صحیح ہے۔

(فتاویٰ مفتی محمودؒ: جلد 4 صفحہ 140)