حضرت ام حرام رضی اللہ عنہا کا انبیاء کرام علیہم السلام کے…

حضرت ام حرام رضی اللہ عنہا کا انبیاء کرام علیہم السلام کے متعلق عقیدہ

  علامہ ڈاکٹر خالد محمود رحمہ اللہ

معلوم ہوا کہ سیدہ امِ حرامؓ کا بھی عقیدہ یہ تھا کہ یہ مقام اور یہ فیصلہ کرنے کا اختیار صرف اللہ کے پاس ہے۔
(مختارِ کل صرف اللہ تعالیٰ کی ذات ہے اس عنوان پر تفصیلی مطالعہ کے لیے حضرت مولانا محمد سرفراز خان صفدر رحمۃاللہ کی کتاب دل کا سرور کی مراجعت فرمائیں) 
اس لیے آپ نے یہ نہیں کہا کہ مجھے آپ اس میں شامل کریں نہیں بلکہ ادع اللہ اللہ سے کہیں تو حضورِ اکرمﷺ کو اسی وقت اللہ تعالیٰ نے سیدہ امِ حرامؓ کے متعلق بشارت دے دی کہ وانت منهم کہ تو ساتھ جائے گی وہاں بیٹھے بیٹھے پھر حضورِ اکرمﷺ کو اونگھ آ گئی اور پھر آپ اٹھے تو چہرے پر مسکراہٹ تھی اور فرمایا میں نے پھر یہی نقشہ دیکھا ہے تو پھر سیدہ امِ حرامؓ نے کہا کہ اللہ تبارک و تعالیٰ سے دعا کریں کہ مجھے ان میں کر دیں تو فرمایا نہیں تم ان میں نہیں۔
تاہم جو معرکے بحری بیڑوں کے ذریعہ لگے ہیں اس میں سباق الغایات امام کون؟ اور پوری امت کے لیے عزت کا نشان کون؟ اور اللہ تعالیٰ نے اس کی بشارت حضورِ اکرمﷺ کو دے دی تھی سیدنا امیرِ معاویہؓ کا جو یہ بحری جنگوں کا کارنامہ ہے، اسے حضورِ اکرمﷺ نے اپنی حیاتِ طیبہ میں نہیں دیکھا اور آپﷺ کے بعد دیکھا تو سیدنا عثمانؓ نے دیکھا کیوں کہ ان کے دور میں یہ بات ہوئی تو پہلا معرکہ جو ہے اس میں سیدنا امیرِ معاویہؓ خود بھی کشتیوں میں اترے اور خود قیادت کی اور ایک داغ بیل ڈال گئے اور جب تک دنیا رہے گی اس وقت تک مسلمانوں کی تاریخ میں بحری جنگوں کے آغاز کا سہرا سیدنا امیر معاویہؓ کے سر ہی رہے گا اور سیدنا امیرِ معاویہؓ نے ایسا کر کے بنو امیہ میں سے ہونے کا حق ادا کر دیا۔