شیعہ تبرائی کے ساتھ نکاح کرنا - فتاویٰ جات | دفاع اسلام

شیعہ تبرائی کے ساتھ نکاح کرنا



سوال: کیا فرماتے ہیں علماءِ دین دریں مسئلہ کہ اہلِ تشیع تبرائی کا ذبیحہ جائز ہے یا نہ؟ شیعہ تبرائی مرد کا نکاح سنی عورت سے جائز ہے یا نہ؟ اہلِ سنت مولوی ان کا نکاح پڑھا سکتا ہے یا نہ؟ شیعہ تبرائی مسلم ہے یا کافر اہلِ کتاب؟ شیعہ تبرائی اور سنی کا آپس میں نکاح، ولیمہ، دعوت، خیرات، صدقات، کھانا اور پینا جائز ہے یا نہ؟
جواب:جو شیعہ امورِ دین میں سے کسی مسئلہ ضروریہ کا منکر ہو مثلاً حضرت علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ کی الوہیت کا قائل ہو یا حضرت جبرئیل علیہ السلام کو وحی پہنچانے میں غلطی کرنے کا قائل ہو یا تحریفِ قرآن کا قائل ہو یا صحبتِ صدیقِ اکبرؓ کا انکاری ہو یا افکِ حضرت عائشہ صدیقہؓ کا قول کرتا ہو وہ کافر ہے اس کا ذبیحہ حرام ہے اور مسلمان لڑکی کا اس کے ساتھ نکاح ناجائز ہے۔
(فتاویٰ مفتی محمودؒ: جلد1 صفحہ246)