آپ (عوام) کو جو خواب آتے ہیں وہ ہر طرح کے ہوتے ہیں یا نہیں؟ لیکن پیغمبر کا خواب دخلِ شیطانی سے محفوظ ہوتا ہے یہاں ایک بات کہنے والی نہیں تھی لیکن اشارۃً کہتا ہوں کیوں کہ معلوم نہیں یہ آواز کہاں کہاں پہنچ رہی ہے اور آگے کہاں کہاں تک پہنچے گی تو بعض باتیں عوامی اجتماع میں کہنے کی نہیں ہوتیں لیکن اشارۃً ایک بات کہتا ہوں عام انسانوں کو جب خواب آتا ہے تو کبھی یہ خواب احتلام بھی تو کہلاتا ہے تو جب وہ اس درجے کا خواب ہوتا ہے تو اس میں شیطان کا دخل ہوتا ہے۔
لیکن پیغمبر کا جو خواب ہوتا ہے، وہ وحی ہے وہ بڑا پاک خواب ہوتا ہے اس لیے آپ ہمیشہ کے لیے یاد رکھیں کہ: ما احتلم نبی قط(الطبرانی فی معجم الکبیر: جلد 11صفحہ 180)
ترجمہ: کسی بھی پیغمبر کو کبھی احتلام نہیں ہوا۔
شانِ رسالت اور شانِ نبوت کو سمجھنے کی کوشش کیجیے کسی پیغمبر کو یہ نہیں ہوا کیوں کہ یہ عمل دخلِ شیطانی سے ہوتا ہے اور نبی کو دخلِ شیطانی نہیں ہوتا۔
پھر خوابوں کی کوئی تعبیر بھی ہوتی ہے تو خوابوں کی تعبیر کی امامت بھی اللہ نے پیغمبر کو دی جن کا نام حضرت یوسف علیہ السلام ہے تعبیر میں عقلِ انسانی کو دخل ہوتا ہے لیکن خوابوں کی تعبیر میں بھی امام مانا گیا تو حضرت یوسف علیہ السلام مانے گئے اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین اور تابعین کے آگے جن کا چرچا ہوا وہ ابنِ سیرین رحمۃاللہ ہیں جن کو اس فن کا امام اور ماہر مانا گیا۔