حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کا پہلا کمال - ردِ رافضیت |…

حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کا پہلا کمال

  علامہ ڈاکٹر خالد محمود رحمہ اللہ

سیدنا امیرِ معاویہؓ نے اپنا پہلا کمال کس طرح اور کب ظاہر کیا؟ اس وقت جب سیدنا عثمانؓ خلیفہ تھے سیدنا امیرِ معاویہؓ نے سیدنا عثمانؓ کی خدمت میں عرض کی کہ ہم خشکی کے ہر محاذ پر گئے عرب کے صحراؤں میں گھوڑے دوڑا چکے اور پھر اللہ تعالیٰ نے ہمارے خاتم النبیینﷺ کو کامیاب بھی فرمایا جیسا کہ بدر و احد کے معرکے لگے سیدنا ابو بکرؓ کے دور میں معرکے لگے سیدنا عمرؓ کے دور میں معرکے لگے، آپ (سیدنا عثمانؓ) کے دور میں معرکے لگے اور سیدنا خالد بن ولیدؓ کے گھوڑے جن صحراؤں میں دوڑے ہیں ہم ان گھوڑوں کے ٹاپوں کو بھی سلام کرتے ہیں جو عرب میں چھا گئے سو امیر المؤمنین ہم زمین پر اپنی کارکردگی بخوبی دکھا چکے ہیں مگر اب میری ایک عرض اور رائے ہے تو امیر المؤمنین سیدنا عثمانؓ فرمانے لگے کہ آپ سیدنا امیر معاویہؓ کی وہ کیا رائے ہے؟ میں یہ نہیں کہتا کہ وہ بات سیدنا عثمانؓ کے ذہن میں بھی نہ آئی ہوگی سیدنا امیرِ معاویہؓ نے کہا کہ امیر المؤمنین اب ہمیں بحری جنگوں کے لیے بھی تیاری کرنی چاہیے یعنی سمندروں میں لڑنا ہے پانیوں میں اتر کر لڑنا ہے کشتیوں میں جا کر لڑنا ہے تو جب تک ہم اس کی مشقیں نہ کریں اس وقت تک قومی تقاضے پورے نہیں ہوتے۔
سمندر کی لڑائیوں کو دکوب البحر کہتے ہیں اور انگریزی میں اسے Navy System کہہ سکتے ہیں تاہم تاریخِ اسلام میں سب سے پہلے یہ بات کن کے ذہن میں آئی؟ اور کس نے اس کا سب سے پہلے اظہار کیا؟ سیدنا امیرِ معاویہؓ کے ذہن میں آئی اور آپ نے اس کا اظہار کیا اور یہ آپ کس کے سامنے عرض کر رہے ہیں؟ سیدنا عثمانؓ سے تو سیدنا امیرِ معاویہؓ نے سیدنا عثمانؓ سے عرض کیا کہ اب ہمیں قوم کو اس طرف بھی لگانا چاہیے۔
تو کیا اس بات سے سیدنا عثمانؓ انکار کر سکتے تھے؟ (نہیں) کیونکہ سیدنا عثمانؓ خود بھی تو بنو امیہ میں سے تھے ان کی رگوں میں بھی سیادت کا اور قومی قیادت کا خون تھا اس لیے آپ بڑھاپے میں بھی جوان تھے تو اب سیدنا عثمانؓ نے سیدنا امیرِ معاویہؓ کی رائے کو قبول کر لیا اور ہاں کر دی لیکن اس سب پر محنت کس نے کی؟ اس پر محنت کی سیدنا امیرِ معاویہؓ نے انہوں نے لوگوں کو اکٹھا کر کے پانی میں اترنے کی مشقیں کیں کشتیوں کو چلانے کی مشقیں کیں اور ان کو سارے آداب سکھائے جب پہلی دفعہ وہ چلے۔