اب آگے میں یہ بات کہنا چاہتا ہوں کہ بنو امیہ جو مکہ کا خاندان ہے ان کی فطرت اس طرح تھی کہ وہ ملکوں کو بڑھانے میں جنگیں لڑنے میں قلعے بنانے میں آگے بڑھنے میں اپنی سعادت سمجھتے تھے یعنی جہاں بانی حکمرانی، سلطنت بڑھانا اور سیادت و قیادت یہ بنو امیہ کا جوہر تھا یہی وجہ ہے کہ جو بات میں نے کل عرض کی تھی کہ سیدنا عثمانؓ بڑھاپے میں بھی کہ جب آپ 80 سال کے قریب پہنچ رہے تھے تب آپ نے کہا کہ حبشہ کو فتح کرو کیوں؟ کیونکہ سیدنا عثمانؓ میں جو یہ تقاضا تھا، یہ ایک خاندانی جوہر اور فطری طور پر تھا تو سیدنا امیرِ معاویہؓ بھی بنو امیہ میں سے تھے ان کا معیار ہی یہ تھا کہ آگے بڑھیں آگے بڑھیں اور قوم اس طرح ہو کہ یہ دنیا کی ساری قوموں پر چھا جائے آگے بڑھیں ذات کے لیے نہیں بلکہ قوموں کی قیادت میں سو ان کا مزاج ہی یہ تھا۔