تاہم میں یہ عرض کر رہا ہوں کہ اب حضورِ اکرمﷺ سے یہ جو نظام آیا ہے اس کا یہ اصول یاد رکھیں ہمارا عقیدہ ہے کہ پیغمبر کے جانشین اہلیت پر صلاحیت پر قابلیت پر آگے آئے ہیں اور ایک طبقہ یہ کہتا ہے کہ یہ نہیں بلکہ (پیغمبر کا جانشین) نسل پر آگے آنا چاہیے تھا اور جب ہم ان کو دلائل دیتے ہیں تو وہ دلائل کو سمجھتے نہیں بلکہ رونا شروع کر دیتے ہیں اب جو رو کر اپنا وقت ٹالیں کیا ان میں سمجھ ہوتی ہے؟ اب میں یہ نہیں کہتا کہ ان میں کوئی سمجھدار لوگ نہیں ہوتے بلکہ ان کی مجالس میں جو سمجھدار لوگ بیٹھے ہوتے ہیں وہ جب کچھ سوچنا شروع ہی کرتے ہیں تو ذاکرین کہتے ہیں مومنین گریہ کیجیے رونا شروع کیجیے جب روئیں گے تو سمجھ تو جائے گی نا؟ جب رونا پیٹنا شروع کر دیں گے تو پھر سمجھ کچھ نہ آئے گا اور نہ ہی کچھ غور ہو سکے گا تو جب اندیشہ ہوتا ہے کہ لوگ یہ سمجھ رہے ہیں اور یہ اگر سمجھ لیں گے تو یہ سارے سنی ہو جائیں گے تو کہتے ہیں مومنین اب گریہ کیجیے اتنی آہ و زاری ہوتی ہے کہ پھر کسی کو پتہ ہی نہیں ہوتا کہ کیا ہو رہا ہے، تو کئی لوگ کہتے ہے جی یہ ناداں روتے کیوں ہیں؟ ناداں نہیں اس بات میں دانا ہیں اس وقت روتے رُلاتے ہیں جب اندیشہ ہوتا ہے کہ لوگ کہیں بات کو سمجھ نہ جائیں الغرض میں نے آپ کے سامنے یہ سمجھ پیش کی ہے کہ اہلیت والوں کو آگے کرو اللہ تعالیٰ سمجھ کی توفیق دے۔ (آمین)