سیدنا ابو بکرؓ نے اپنے سفرِ آخرت پہ روانہ ہونے سے پہلے اپنے بعد خلافت کے لیے سیدنا عمرؓ کا انتخاب کیا سیدنا عمرؓ بھی ان دونوں خاندانوں میں سے نہیں تھے نہ بنو ہاشم میں سے نہ بنو امیہ میں سے سو مرکز کے گرد اور Center کے گرد ساری امت کی چکی اور سلطنتِ اسلامیہ کی چکی ان دو (سیدنا ابو بکرؓ و سیدنا عمرؓ) کے عہد میں خوب چلی کہ جو نہ بنو امیہ میں سے تھے نہ بنو ہاشم میں سے تھے اور کسی نے بھی اظہارِ تعصب نہیں کیا بلکہ ان دونوں کو اپنا امام مانا اور اب تک ہم ان کو اپنا امامِ برحق مانتے ہیں۔
جب سیدنا عمرؓ شہید ہوئے تو اس کے بعد سیدنا عمرؓ نے اپنے آخری ایامِ زندگی میں، جب ابھی روح نے قفسِ عنصری سے پرواز نہ کی تھی تو انہوں نے چھ ممبران پر مشتمل ایک کمیٹی بنا دی آپ نے اس کمیٹی میں بنو امیہ کے ایک فرد سیدنا عثمانؓ کو رکھا اور بنو ہاشم کے ایک فرد سیدنا علیؓ کو بھی رکھا اور کمیٹی کے باقی چار افراد ان کے علاوہ دیگر قبائل سے تھے۔
تو تیسرے خلیفہ راشد سیدنا عثمانِ غنیؓ بنو امیہ سے تھے اور چوتھے خلیفہ راشد سیدنا علی المرتضیٰؓ بنو ہاشم سے تھے سو خلافتِ راشدہ کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ ان دونوں خاندانوں کو بھی نظر انداز نہیں کیا گیا مگر یہ بات بھی یاد رکھیں کہ آنحضرتﷺ کے بعد بنیادی طور پر خلافت کے قیام میں استحکام و استقلال سلطنتوں میں وسعت اور اسلام کے قلعے کو مضبوط کر کے دکھانے والے اور اسلام کی اس روشنی کو جو دنیا کے تمام ملکوں میں ہو یہ کر کے دکھانے والے سیدنا ابو بکرؓ و سیدنا عمرؓ تھے اور حضورِ اکرمﷺ ان دونوں کو ہر بات میں آگے رکھتے تھے۔