نبی اکرمﷺ نے مصلیٰ امامت کے لیے کیا اصول رکھا - ردِ رافضیت…

نبی اکرمﷺ نے مصلیٰ امامت کے لیے کیا اصول رکھا

  علامہ ڈاکٹر خالد محمود رحمہ اللہ

اب ذرا توجہ فرمائیں کہ حضورِ اکرمﷺ کہاں پیدا ہوئے؟ مکہ میں اور مکہ کی عزت کعبہ کی وجہ سے تھی مکہ میں عبدِ مناف کی اولاد میں سے دو خاندان بنو ہاشم اور بنو امیہ بڑے سمجھے جاتے تھے حضورِ اکرمﷺ کا جب آخری وقت آیا تو آپﷺ نے مصلیٰ امامت کے لیے کیا کیا؟ آپ ﷺبیماری کی وجہ سے مسجد میں جماعت کرانے کے لیے نہیں جا سکتے تھے تو آپﷺ نے مصلیٰ امامت پر کسی کو منتخب کرنے کے لیے کیا اصول رکھا کہ میں آگے اس شخص کو کروں جو نہ بنو امیہ میں سے ہو اور نہ بنو ہاشم میں سے یعنی دو ہی تو قبیلے بڑے تھے دو ہی خاندان بڑے تھے مکہ کے دو ہی چوہدری تھے دونوں کا اپنا اپنا امتیاز تھا لیکن حضورِ اکرمﷺ نے اصول کیا اختیار کیا؟ کہ اس کو آگے کریں جو ان دونوں میں سے نہ ہو بلکہ وہ ہو جو دونوں کو ایک ساتھ لے کر چلے تو رسالت کی نظر اور بصیرت یہی تھی کہ ان دو میں سے نہ ہو تو سیدنا ابو بکر صدیقؓ نہ بنو ہاشم میں سے ہیں اور نہ بنو امیہ میں سے بلکہ آپ کا تعلق قریش کے ایک متوسط قبیلے سے تھا۔