شیر خدا کا حضرت فاروق اعظم رضی اللہ عنہ کے متعلق بصیرت…

شیر خدا کا حضرت فاروق اعظم رضی اللہ عنہ کے متعلق بصیرت افروز بیان

  علامہ ڈاکٹر خالد محمود رحمہ اللہ

سیدنا علی مرتضیٰؓ سیدنا عمرؓ کو فرمایا کرتے تھے ان کا یہ خطبہ نہج البلاغہ میں ہے کہ:
ومن كلام له عليه السلام (وقد استشاره عمر بن الخطاب فی الشخوص لقتال الفرس بنفسه) إن هذا الأمر لم يكن نصره ولا خذلانه بكثرة ولا قلة وهو دين الله الذی أظهره وجنده الذی أعده وأمده حتىٰ بلغ ما بلغ وطلع حيث طلع ونحن على موعود من الله والله منجز وعده وناصر جنده ومكان القيم بالأمر مكان النظام من الخرز يجمعه ويضمه فإن انقطع النظام تفرق وذهب ثم لم يجتمع بحذافيره أبدا والعرب اليوم وإن كانوا قليلا فهم كثيرون بالاسلام وعزيزون بالاجتماع فكن قطبا واستدر الرحى بالعرب وأصلهم دونک نار الحرب فإنك إن شخصت من هذه الأرض انتقضت عليك العرب من أطرافها وأقطارها حتى يكون ما تدع وراءک من العورات أهم إليک مما بين يديك۔
(نہج البلاغہ: جلد دوم، خطبہ 144، صفحہ 384)
کن قطباجب چکی چلتی ہے تو چکی کے درمیان میں (وہ چکی جس میں پہلے دنوں میں آٹا پیستے تھے) یہ آپ اپنے تصور میں سوچیں کہ چکی کے درمیان میں ایک کیلی ہوتی ہے جس کے گرد اس کا بالائی پڑ گھومتا ہے تو جو درمیان میں کیلی ہوتی ہے ساری چکی اس کے گرد گھومتی ہے۔
سیدنا علی المرتضیٰؓ کی بصیرت اور سمجھ پر قربان جائیں انہوں نے سیدنا عمرؓ کو کہا کہ آپ اس امت کی چکی کی اس درمیان والی کیلی کی مانند ہیں جس کے گرد سارے گھومتے ہیں تو کن قطباآپ اسی حیثیت میں رہیں تاکہ چکی گھومتی رہے سارے بنی نوع انسان جو حضورِ اکرمﷺ کی امت میں آئے اور جنہوں نے حضورِ اکرمﷺ کی دعوت پر اسلام قبول کیا ان کی ساری ترقیات ان کی ساری وجاہت ساری سعادت اور ساری کامیابی اس وقت اس ایک (سیدنا عمر فاروقؓ) کے گرد گھوم رہی ہے تو سیدنا علی المرتضیٰؓ نے کتنا پیارا لفظ کہا کہ کن قطبا آپ یہ کیلی بن کر رہیں اور یہ چکی چلاتے رہیں۔
سیدنا صدیقِ اکبرؓ نے نظام چلایا تو اللہ تعالیٰ کی معیت میں کہ اللہ نے فرمایا تھا کہ: اِنَّ اللّٰهَ مَعَنَا‌ الخ۔ (سورۃ التوبہ: آیت 40)
اور حضورِ اکرمﷺ نے ان کو خود اللہ تعالیٰ کی یہ بات سنا دی تھی تو:
معیتِ خداوندی۔
نصرتِ خداوندی۔
کفایتِ خداوندی۔
سے سیدنا ابو بکر صدیقؓ جہاں بھی اور جس کام میں گئے کامیاب رہے قرآنِ پاک کو جمع کرنے کے لیے کہا گیا اس میں کامیاب رہے ختمِ نبوت کے محاذ کو سنبھالنے کے لیے نکلے اس میں کامیاب رہے خلافت کا خطبہ دے کر خلافت کے اصول انہوں نے اس وقت جو اپنی تقریر میں بیان کیے اب تک خلافت کے اصول وہی ہیں جو موتیوں کی طرح چمکتے ہیں تو سیدنا ابو بکر صدیقؓ جتنا بھی جیتے وہ اللہ تعالیٰ کی معیت اِنَّ اللّٰهَ مَعَنَا‌ الخ۔ (سورۃ التوبہ: آیت 40) پر جیتے لیکن بصیرت پر سیاست پر سمجھ پر اور اس طرح تقویٰ کی شان کہ من لا يخدع اور عقل کی شان ولا يُخدع پر سیدنا عمرؓ نے کام کیا۔
اب اس سے یہ پتہ چلا کہ ہم سے یا آپ سے اگر پوچھا جائے کہ بھائی پیغمبر کا جانشین یا بنی نوع انسان کا حکمران کون ہونا چاہیے؟ تو آپ کیا کہیں گے کہ کسی Blood Relation یا کسی نسل پر اس کا فیصلہ ہو یا اہلیت اور عقل و بصیرت پر؟ کیا کہیں گے (سامعین: اہلیت اور عقل و بصیرت پر)۔
اِنَّ اللّٰهَ يَاۡمُرُكُمۡ اَنۡ تُؤَدُّوا الۡاَمٰنٰتِ اِلٰٓى اَهۡلِهَا الخ۔(سورۃ النساء: آیت 58)
امانتیں سپرد کرو اَهۡلِهَا جو اس کے اہل ہوں تو حکمران اہلیت کی بنیاد پر ہونا چاہیے صرف Blood Relation پر برادری پر اور خاندان کی بنیاد پر نہیں۔
اگر آپ اس سے اتفاق کرتے ہیں تو آپ یہ سوچیں کہ نبی پاکﷺ کی شان کا تو کوئی انکار نہیں کرتااور نہ کوئی کر سکتا ہے اور جو انکار کرے وہ تو مسلمان ہی نہیں لیکن حکومت کے لیے یہ معیار کہ صرف حضورِ اکرمﷺ کی اولاد اور خاندان میں سے ہوں اس کو کہتے ہیں کہ Blood Relation پر، تو اس کا داعی کوئی نہیں۔