سوال نمبر 1: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ شیعہ کا نکاح پڑھنے والے کا کیا حکم ہے؟ مسلمان رہا یا نہیں؟ اس کا نکاح ٹوٹ جائے گا یا نہیں؟ خصوصاً جو یہ کہے کہ اس میں کوئی حرج نہیں۔ قرآن و حدیث اور فقہ حنفی کی روشنی میں مدلل جواب عنایت فرمائیں۔
جواب: اگر نکاح خوان نے اس شخص کے عقائد کفریہ کو جانتے ہوئے نکاح جائز سمجھ کر نکاح پڑھایا ہے تو اس پر توبہ و تجدید نکاح ضروری ہے، ورنہ نہیں۔ "ولا يصح ان ينكح مرتد او مرتدة احد من الناس مطلقاً"
(الدر على هامش رد المحتار: جلد 2 صفحہ 430)
(ارشاد المفتین: جلد 1 صفحہ 468)