دھوکا کھانے پر پکڑ نہیں ہوگی - ردِ رافضیت | دفاع اسلام

دھوکا کھانے پر پکڑ نہیں ہوگی

  علامہ ڈاکٹر خالد محمود رحمہ اللہ

سیدنا عمرؓ کے متعلق کوئی یہ سامنے نہیں لا سکتا کہ انہوں نے کبھی کسی سے دھوکا کھایا ہو دھوکا کوئی دے اور کوئی دھوکا کھا جائے یہ تو گناہ نہیں بلکہ گناہ وہ ہے جو انسان نیت سے کرے اور ظاہر ہے کہ کوئی شخص نیت سے دھوکا نہیں کھاتا اللہ تعالیٰ کسی کو اس لیے نہیں پکڑے گا کہ تو نے دھوکا کیوں کھایا کئی لوگ ایسے ہیں کہ جب قرض لیں تو اس ارادے سے لیتے ہیں کہ واپس نہیں دینا اور قرض دینے والا کہتا ہے کہ مجھے پہلے پتہ نہیں تھا اکثر قرض دینے والا اپنے دوست کو کہتا ہے کہ جو تم اب مجھے مقروض کے متعلق بتا رہے اگر مجھے پہلے بتا دیتے تو میں اس کے چکر میں نہ آتا سامعین ہمارے معاشرے میں ایسی باتیں ہوتی ہیں کہ نہیں؟ لیکن اب وہ جو دھوکا کھا گیا، قرض دے دیا اور پھر یہ واپس بھی نہیں ہوا تو اس میں اللہ تعالیٰ قرض دینے والے کو نہیں پکڑے گا کہ تو نے اس کو قرض کیوں دیا تھا؟ کیونکہ غیب کا علم تو اللہ تعالیٰ کو ہے لیکن اپنی بصیرت کے مطابق یہ ہے کہ جو دھوکا نہ کھائے وہ اس اونچے کمال پر ہو گا کہ نظام کو چلانے کے لیے ایسے ہی آدمی آگے ہوں تو تاریخ ان کو سلام کرے گی۔