دوشِ نبیﷺ کے شہسواروں کی بات کر
کون و مکاں کے راج دلاروں کی بات کر
جن کے لیے ہیں کوثر و تسنیم موجزن
ان تشنہ کام بادہ گساروں کی بات کر
خلدِ بریں ہے جن کے تقدس کی سیر گاہ
ان خوں میں غرق غرق نگاروں کی بات کر
کلیوں پر کیا گزر گئی پھولوں کو کیا ہوا
گلزارِ فاطمہؓ کی بہاروں کی بات کر۔