سوال: زید مذہب شیعہ رکھتا ہے اور وہ تفضیلی شیعہ نہیں بلکہ جو لوگ سبِّ و شتمِ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کرتے ہیں ان کے ساتھ نکاح جائز ہے؟
جواب:* زید کا عقیدہ اگر یہ ہے کہ حضرت علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ میں اللہ تعالیٰ کا حلول ہوا تھا یا سیدنا علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ کو نبی آخر الزمان مان کر یا حضرت جبرئیل علیہ السلام سے وحی پہنچانے میں غلطی کا اعتقاد رکھتا ہے یا قرآن شریف کو محرف مانتا ہے یا سیدہ عائشہ صدیقہؓ پر تہمت لگاتا ہے یا شیخینؓ کو کافی اعتقاد کرتا ہے یا صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی سبِّ و شتم کو حلال سمجھتا ہے تو وہ کافر ہے اگر شروع ہی سے اس کا عقیدہ ایسا ہے تب تو اس سے سنی عورت کا نکاح ہی صحیح نہیں ہوا اگر نکاح کے بعد ایسا عقیدہ ہوگیا تو جب سے ایسا عقیدہ ہوا تو فوراً نکاح فسخ ہو گیا۔
(فتاویٰ محمودیہ: جلد 11صفحہ 457)